سعودی حکومت نے ماہ رمضان میں اعتکاف سمیت تمام اجتماعات پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا

سعودی حکومت نے ماہ رمضان میں اعتکاف سمیت تمام اجتماعات پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا

?️

ریاض (سچ خبریں) سعودی حکومت نے ماہ رمضان میں اعتکاف سمیت تمام اجتماعات پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار کے اجتماعات اور اعتکاف پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اب کسی کو بھی مسجد نبوی میں افطار کرنے اور کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق دونوں مساجد کے امور کے سربراہ شیخ عبد الرحمٰن السدیس نے کہا کہ ایوان صدر مسجد الحرام میں نمازیوں کو افطاری کے لیے تیار کھانا فراہم کرے گا جبکہ مسجد نبوی میں سحری کی اجازت نہیں ہو گی۔

دونوں مساجد کے احاطے اور صحن میں کسی کو بھی کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سب کو انفرادی طور پر کھانا فراہم کیا جائے گا، آبِ زم زم کے کولر بھی دستیاب نہیں ہوں گے اور روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ جو لوگ مسجد الحرام میں روزہ کھولنے کے خواہاں ہوں گے، انہیں صرف اپنے لیے کھجور اور پانی لانے کی اجازت ہوگی اور کسی بھی فرد سے شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے اس سال رمضان کے حوالے سے منعقدہ سالانہ اجلاس میں جامع منصوبے اور اقدامات کا اعلان کیا۔

اجلاس کے دوران عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ رمضان کے دوران احتیاطی تدابیر کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے پر توجہ دی جائے گی، ان تدابیر میں ویکسین لگوانا، سماجی فاصلہ رکھنا اور ماسک پہننا شامل ہے تاکہ زائرین اور نمازیوں کی صحت اور حفاظت کا خیال رکھا جا سکے۔

تیاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ مطاف کا علاقہ صرف عمرہ زائرین کے لیے مقرر کیا جائے گا اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام اور اس کے مشرقی صحن کے اندر پانچ علاقے مقرر ہوں گے جبکہ خصوصی افراد کے لیے الگ سے نماز کی ادائیگی کا ایک حصہ ہوگا۔

ایوان صدر کے سربراہ نے مزید کہا کہ مسجد الحرام میں مترجم موجود ہوں گے جو نمازیوں کے سوالات اسکالرز تک پہنچائیں گے اور فتووں کا ترجمہ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ خطبہ جمعہ کے دوران اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرنے والے بھی موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی گزٹ کی ایک ​​رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 17 مئی تک بین الاقوامی پروازیں معطل کردی ہیں کیونکہ رمضان کے دوران بیرون ملک سے زائرین عمرہ ادا نہیں کرسکیں گے۔

ملک کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گکا) نے کہا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے دوبارہ کھولے جائیں گے اور رمضان کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی پروازوں کو 17 مئی سے دوبارہ اجازت دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

جنرل قاسم سلیمانی نے خطے میں امریکہ اور صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا؟ الحوثی

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اسرائیل

غزہ کی تعمیر نو کے لیے امریکی منصوبہ مبہم، عمل درآمد کی توقع کم:امریکی اخبار

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے واشنگٹن کے غزہ کی تعمیر نو کے

برطانوی خفیہ ادارے کا سکینڈل، برسوں کی پردہ پوشی بے نقاب

?️ 9 دسمبر 2025 برطانوی خفیہ ادارے کا سکینڈل،برسوں کی پردہ پوشی بے نقاب  شمالی

پاکستان سرحدی حملوں کو روکنے کے لیے طالبان حکومت سے تعاون چاہتا ہے

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار نے ملک کے

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کو آج بھی پیش نہیں کیا گیا

?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد:  (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن کیس کی سماعت

غزہ کے 4000 بچے موت کے خطرے سے دوچار

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے فلسطینی بچوں کی

اسرائیل کا سومالی لینڈ کو تسلیم کرنا علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ:عرب لیگ

?️ 27 دسمبر 2025 اسرائیل کا سومالی لینڈ کو تسلیم کرنا علاقائی سلامتی کے لیے

خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

?️ 28 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے