افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، پینٹاگون نے اہم دعویٰ کردیا

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، پینٹاگون نے اہم دعویٰ کردیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بارے میں اہم دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے 50 فیص امریکی افواج کے انخلا کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور بھاری تعداد میں امریکی سامان بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہوگیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی افواج کے سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے تقریباً 500 سی 17 کے برابر سامان واپس بلالیا ہے۔

امریکی فوج کو نیویارک اور واشنگٹن پر حملوں کی 20ویں برسی یعنی 11 ستمبر تک اپنے 2 ہزار 500 فوجی، 16 ہزار سویلین ٹھیکیداروں اور سیکڑوں ٹن ساز و سامان کو ہٹانے کا کام سونپا گیا ہے۔

اب تک سینٹرل کمانڈ نے چھ فوجی تنصیبات کا کنٹرول افغان وزارت دفاع کے حوالے کردیا ہے تاہم کابل سے شمال مشرق میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم مرکزی بگرام ایئربیس کو خالی کرنا اب بھی باقی ہے، سینٹ کام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مستقبل میں بیسز اور فوجی اثاثوں کی مزید منتقلی کی توقع کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی فوج اپنے آپریشنز کی سیکیورٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے انخلا کی آخری تاریخ کے بارے میں وضاحت نہیں کرنا چاہتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ انخلا کے بارے میں کوئی تخمینہ جاری نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپریل میں 11 ستمبر سے قبل افغانستان سے انخلا کا حکم دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن بھیک مانگنے کے لیے خطے میں آئے ہیں: امریکی رپورٹر

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    ایک صہیونی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیوز میکس

ملک میں ایسا انصاف نہ لائیں کہ لوگ آسمان کی طرف دیکھنا شروع کردیں، شیخ رشید احمد

?️ 3 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر

عراق نے انصار اللہ اور حزب اللہ کو اثاثوں کی بلاک لسٹ سے کیا خارج 

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق میں دہشت گردوں کے اثاثے جمنے کے کمیٹی نے یمن

تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن

?️ 24 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی تینوں بیویوں

حکومتِ پنجاب کی ترین گروپ کو منانے کی کوشش جاری

?️ 27 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت پنجاب بظاہر جہانگیر ترین گروپ کا دباؤ محسوس کرتی

شہباز گل جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے

?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رہنما

بنوں و میران شاہ روڈ پر دفعہ 144 نافذ، شہریوں اور نجی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی

?️ 23 اگست 2025بنوں (سچ خبریں) ضلعی انتظامیہ نے بنوں، میران شاہ روڈ اور بکاخیل

عید پر دیا گیا وقفہ ختم ہوگیا، افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ

?️ 26 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے