سعودی عرب میں قید حماس رہنما کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا

سعودی عرب میں قید حماس رہنما کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا

?️

غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں بغیر کسی جرم کے قید حماس رہنما ڈاکٹر محمد الخضری کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور ان کی زندگی کا کبھی بھی خاتمہ ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں اپریل 2019ء ‌سے پابند سلاسل  جماعت کے دیرینہ رہنما ڈاکٹر محمد الخضری کی حالت تشویشناک ہے اور کسی بھی وقت ان کی زندگی ختم ہوسکتی ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں تیس سال سے مقیم جماعت کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر محمد الخضری کو بنیادی انسانی حقوق اور طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی زندگی تشویشناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 83 سالہ الخضری سعودی جیل میں قید کیے جانے کے بعد کئی نئی طبی پیچیدگیوں کا شکار ہوئے ہیں، وہ کینسر کے مرض کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کا بھی شکار ہیں۔

خبر رساں ادارے اناطولیہ سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر الخضری دائمی امراض کا شکار ہیں اور انہیں جیل میں معاشی دشواریوں اور صحت کے بدترین مسایل کا سامنا ہے، انہیں بنیادی انسانی حقوق اور طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر الخضری پر کسی جرم کے ارتکاب کا الزام عاید نہیں کیا گیا اور اس کے باوجود انہیں مسلسل پابند سلاسل رکھا گیا ہے، حماس کے ترجمان نے ڈاکٹر الخضری، ان  کے بیٹے ھانی الخضری اور دیگر فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر الخضری کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور انہیں بدترین حالات میں قید کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر الخضری کو اپنے وکیل سے رابطہ کرنے کی بھی اجازت نہیں اور ان کے ٹرائل میں انصاف اور قانون کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی عدالت میں پیشی کیلئے کل سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی

?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

لداخ کے شعبہ سیاحت میں بیرونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ

?️ 12 اپریل 2025لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے

اسلامی جہاد اور حماس کے درمیان بیروت میں ہونے والی ملاقات کا مواد

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    حماس تحریک کے ایک وفد نے جس میں اس

حکومت کا نیپرا کے ’کے الیکٹرک دوست‘ فیصلوں کو چیلنج کرنے کا عندیہ

?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی

غزہ پر کس کا کنٹرول ہے؟ امریکی حکام کا اظہار خیال

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری زبان اخبار نے غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر

افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ ایسی حرکت کرنے والوں کا چہرہ بے نقاب کریں گے

?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی نے مشیر قومی

غزہ میں 20 فلسطینی بچے شہید اور 170 زخمی

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:میزان ہیومن رائٹس سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا

?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے