?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ جدعون سعر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو شدید دھمکی دیتے ہوئے انہیں آنے والے انتخابات میں ہرانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں لیکوڈ پارٹی کے سابق ممبر اور نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ جدعون سعر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق جدعون سعر کے یہ ریمارکس ان کی سابقہ پارٹی کے اراکین جس کی صدارت نیتن یاہو کررہے تھے، کی جانب سے ایک پروگرام میں اُن کی موجودہ پارٹی کے ایک ممبر پر حملہ کیا گیا، کارکن بیہوش ہو گیا تھا اور ایمبولینس کے ذریعہ اسے وہاں سے نکالا گیا تھا۔
جدعون نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سرخ لکیر عبور کردی ہے۔ میں آپ سے نہیں ڈرتا، انہوں نے 23 مارچ کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے کہا میں دس دنوں میں آپ (نیتن یاہو) کی جگہ لے لوں گا۔
سعر نے مزید کہا کہ میں نے ابھی تک نیتن یاہو کی طرف سے کوئی مذمت یا مذمت نہیں سنی ہے، جو بھی انتخابی کانفرنسوں پر حملہ کرنے اور لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لئے ٹھگ بھیجتا ہے وہ یقینا ہم سے ڈرتا ہے، کسی نے انہیں بھیجا اور وہ اتفاق سے نہیں پہنچے۔
انہوں نے لیکوڈ کے حامیوں کو اپنی انتخابی کانفرنسوں میں غدار بھیجنے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہاکہ نیتن یاہو کی خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے انتخابی جلسوں میں گڑ بڑ پھیلانے میں نیتن یاہو ملوث ہیں، وہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں لیکن انہیں انتخابات میں شکست دیں گے اور اسرائیل کو ایک بدنام اور دھوکے باز انسان سے نجات دلائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت
?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے
دسمبر
کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کیے نام پر کافی ووٹ حاصل کیے
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: جمعہ کو ہونے والی ورچوئل ووٹنگ میں امریکہ کی نائب
اگست
روس کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے یوکرائن کی حمایت کرنے پر روس
فروری
ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے وقت محدود ہے:امریکہ کا انتباہ
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا نے کہا کہ ایران
اپریل
بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تجارت کا آغاز
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ ایلومینیم
جنوری
صہیونیوں کا ایک بار پھر صحافی حملہ
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران ایک اور
اگست
امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر غلطی کی: گلوبل ٹائمز
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: روس کو سزا دینے اور اس پر پابندیاں لگانے کے
مارچ
صہیونی فوجی وفد سقطری میں تعینات
?️ 1 ستمبر 2022باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے فوجی
ستمبر