?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی میٹنگ کی ناکامی کے بعد نیا ڈراما شروع کرتے ہوئے پلوامہ کی طرح خود سے حملہ کرکے اس کا الزام پاکستان پر لگانا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان کے خلاف شرانگیزیاں جاری ہیں اور بھارت نے پلوامہ کے بعد ڈرون کا ڈرامہ رچا دیا، ایس سی او کانفرنس سے پہلے ہی بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اَجیت دول نے ڈرون حملے کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر کی آل پارٹیز کانفرنس کے ناکام ہونے اور سوالات سے بھاگنے کے لیے مودی نے کشمیر میں ڈرون سے حملے کا ڈرامہ رچا دیا۔ جس کے بعد بھارتی عوام کا اپنے وزیر اعظم نریندر مودی سے اعتماد اٹھنے لگا۔
پلوامہ میں بھی مودی نے ڈرامہ کر کے اپنے ہی لوگوں کو مروایا اور اب ایک بار پھر کشمیر کا ڈرامہ کیا گیا، کیا پھر سے الیکشن کی تیاری ہے؟ اور کیا ہر الیکشن سے پہلے مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملہ ہے کیونکہ بپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کے درمیان اختیار کی جنگ جاری ہے۔
بپن راوت کی بطور سی ڈی ایس تقرری کو باقی بھارتی سروسز چیفس سیاسی تقرری مانتے ہیں اور بپن راوت کی سروسز کے اندرونی معاملات میں مداخلت کئی بار ناخوشگوار حالات پیدا کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ائیر فورس اور سی ڈی ایس بپن راوت میں سرد جنگ کے کئی پہلو پہلے بھی منظرِ عام پر آچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
لاپتا بلوچ طلبہ کیس: ایجنسیز کے کام کرنے کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا، عدالت
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتا بلوچ طلبہ کیس
مئی
زلنسکی نے انتخابات کرانے کی خبروں کو مسترد کر دیا
?️ 12 فروری 2026زلنسکی نے انتخابات کرانے کی خبروں کو مسترد کر دیا یوکرین کے
فروری
حماس کا 38 سالہ سفر مزاحمت کے راستے سے وابستگی کا ثبوت ہے
?️ 15 دسمبر 2025 حماس کا 38 سالہ سفر مزاحمت کے راستے سے وابستگی کا
دسمبر
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان تاریخی معاہدہ
?️ 27 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے
اپریل
کیا ٹرمپ جیل جائیں گے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف قانونی اور فوجداری مقدمات
اگست
تشدد سے ریاست کو غیر مستحکم نہیں کیا جاسکتا۔ سرفراز بگٹی
?️ 17 فروری 2026کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہاکہ تشدد سے
فروری
مسلم لیگ (ن) کا جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ
?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پنجاب کی سیاسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ
جولائی
عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے، وزیراعظم
?️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی
مارچ