?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور شدت پسند صہیونی لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں اسرائیل اپنے کسی بھی مقصد تک پہونچنے میں کایماب نہیں ہوا جبکہ اسے اس بمباری کے بعد بہت بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور شدت پسند لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر 11 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت پرکڑی تنقید کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں اسرائیل کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایک بیان میں لائبرمین نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس ایک بار پھر اسرائیل کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔
اسرائیل بیتنا کے سربراہ اور دائیں بازو کے شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین نے ایک ٹویٹر اکائونٹ میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کو ایک بار پھر آزاد چھوڑ دیا گیا، جنگ بندی کرکے حماس کو دبارہ جنگ کی تیاری کا موقع دے دیا گیا ہے۔
لایبرمین نے کہا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو شکست کا اعتراف کرلینا چاہیے کیونکہ حماس نے اسرائیل کو تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کرکے اسے جنگ بندی پرمجبور کیا ہے۔
قبل ازیں عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق لائبرمین نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اسرائیل کی سلامتی ہے، اس اس اعتبار سے دیکھا جائے تو اس جنگ میں حماس فتح مند رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
زلزلے نے مغربی ممالک کی اصلیت ظاہر کردی: شامی سفیر
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:روس میں شام کے سفیر نے اس ملک میں حالیہ زلزلے
فروری
اسرائیلی حکومت کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا
?️ 8 ستمبر 2025اسرائیلی حکومت کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا اسرائیلی اخبار یسرائیل ہیوم
ستمبر
امریکہ کیوں بغیر چوں چرا کے صیہونیوں کی حمایت کرتا ہے؟
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کا
اپریل
برطانیہ نے فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کی ذمہ داری کیسے قبول کی؟
?️ 23 نومبر 2025 برطانیہ نے فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کی ذمہ داری کیسے
نومبر
سعودی شہر الخرج میں گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ الخرج شہر میں
جولائی
پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
?️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف
مارچ
امریکی سفیر کو صہیونی آبادکاروں کی جانب سے شہری اعزاز سے نوازا گیا
?️ 20 ستمبر 2025امریکی سفیر کو صہیونی آبادکاروں کی جانب سے شہری اعزاز سے نوازا
ستمبر
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی ہے
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99 پیسے
جنوری