مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنے کا خواب صرف ایک وہم ہے:مصر

مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنے کا خواب صرف ایک وہم ہے:مصر

?️

سچ خبریں:مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کا جغرافیہ بدلنے کی سوچ کو محض ایک وہم قرار دیا، انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ پر دوبارہ حملے خطے میں عدم استحکام کا بنیادی سبب بنیں گے۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے مشرق وسطیٰ کے جغرافیہ کو تبدیل کرنے کی اسرائیلی کوششوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے محض ایک وہم اور خیالی تصور قرار دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے المیادین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی، بیرونی طاقتوں کے نظریات یا جنگی عزائم سے نہیں، بلکہ خطے کے ممالک کی مشترکہ سیاسی ارادے سے حاصل ہو سکتا ہے۔
بدر عبدالعاطی نے اسرائیل کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا اسرائیلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ طاقت کے استعمال اور عسکری برتری کے ذریعے نہ کبھی سلامتی حاصل ہوئی ہے اور نہ ہی حاصل ہو سکے گی۔
مصری وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ قاہرہ کی کوششیں غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے حصول کے لیے جاری ہیں، اور اس حوالے سے بات چیت کا عمل فعال ہے۔ لیکن انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اسرائیل نے 19 جنوری کو طے پانے والے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، غزہ پر ایک بار پھر جارحیت کا آغاز کر دیا ہے، جو کہ قطعی ناقابل توجیہ ہے۔
انہوں نے تل ابیب کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی کے کسی بھی ممکنہ معاہدے کے بعد دوبارہ غزہ پر حملہ کیا، تو یہی اقدام خطے میں عدم استحکام اور وسیع تر سیکیورٹی بحران کا بنیادی سبب بنے گا۔
عبدالعاطی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطۂ مشرق وسطیٰ اسرائیل، فلسطین، لبنان، یمن اور ایران جیسے محاذوں پر شدید کشیدگی کا شکار ہے اور مصر اس صورت حال میں خود کو ایک فعال ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی افسرون نے افغانستان میں قتل کے شواہد چھپائے

?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: سبرطانوی وزارت دفاع کی جانب سے سپریم کورٹ کو فراہم

صیہونی جنگی جرائم

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملہ اور

امریکہ نے مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاروں کی بربریت کا اعتراف کیا

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر

امریکی شہریوں کا صہیونیوں کے ہاتھوں عائشہ نور کی شہادت پر احتجاج

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صہیونی فوج کے ہاتھوں ترک ۔

صیہونی حکومت چالباز اور امریکہ اس کا ساتھی ہے : اسامہ حمدان

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت

امریکہ میں مذہبی مقامات پر تارکین وطن کی گرفتاریاں

?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ میں ایک وفاقی جج نے عبادت گاہوں پر ٹرمپ انتظامیہ

وائٹ ہاؤس کا اسرائیل کو دھچکا

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے یوکرین

لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراظم کے خلاف سماعت کی

?️ 10 اپریل 2021لاہور  (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجی نے وزیراعظم کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے