🗓️
بنگال (سچ خبریں) بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ان کی حالت کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی پر نندی گرم کے علاقے میں اُس وقت حملہ ہوا جب وہ آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن آفس پہنچی تھیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ممتا بینرجی پر گاڑی میں داخل ہوتے وقت حملہ کیا گیا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کلے مطابق وزیراعلیٰ کے محافظ انہیں فوری طور پر لے کر اسپتال روانہ ہوئے ہیں لیکن اس وقت وہ مکمل طور پر بیہوش تھیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 66 سالہ ممتا بینر جی کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینرجی نے اسپتال سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اُن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، ان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار سے پانچ تھی لیکن محافظوں کی وجہ سے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
مشہور خبریں۔
پیمرا نے ججز سے متعلق بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی
🗓️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپریم کورٹ
مارچ
پرویز الہٰی کا شہباز شریف کو ’توہین عدالت‘ پر نااہل قرار دینے کا مطالبہ
🗓️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف
اپریل
نئی یمنی صدارتی کونسل کا یمن سے کوئی تعلق نہیں:الحوثی
🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے نئی
اپریل
شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی دوست نہیں ہے، وینا ملک
🗓️ 30 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ میڈیا
مارچ
الجنین کے عوام کی حمایت میں مہم
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت اور جہاد اسلامی کے رہنما بسام
اگست
چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن گوگل کی طرح استعمال کرنا ممکن
🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے
فروری
سپریم کورٹ کی دوسری خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
🗓️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس مسرت ہلالی حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ
جولائی
چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججوں کے خلاف ریفرنس دائر
🗓️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل میں وکیل سردار سلمان احمد ڈوگر
اپریل