?️
سچ خبریں:سی این این کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کی قیادت کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ ٹرمپ نے اپنی ٹیم کو ایران تنازع سے نکلنے کے لیے سفارتی حل تلاش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری تنازع سے نکلنے کے لیے ایک واضح سفارتی راستہ تلاش کرے۔
سی این این کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ممکنہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات کی قیادت کے لیے تیاری کر رہے ہیں تاکہ ایران کے ساتھ تنازع کے حل کا راستہ ٹرمپ کو پیش کیا جا سکے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق آئندہ کسی بھی ممکنہ مذاکراتی دور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے ساتھ جیرڈ کوشنر بھی شامل ہوں گے، جو جنگ کے آغاز سے قبل ہی سفارتی رابطوں میں سرگرم رہے ہیں۔
کچھ ذرائع نے سی این این کو بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی تین رکنی ٹیم کو ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی حل تلاش کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کوشنر نے حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں 21 گھنٹے طویل مذاکراتی اجلاس کے بعد ایرانی فریق اور ثالثوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اگرچہ مذاکرات کے دوسرے دور کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں، تاہم اطلاعات کے مطابق واشنگٹن ایک نئی ملاقات کے انتظامات پر اندرونی سطح پر غور کر رہا ہے، تاہم اس کے وقت یا انعقاد کی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی۔
ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ مذاکرات زیر غور ہیں لیکن ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی جائزوں کے مطابق آنے والے دنوں میں پاکستان میں ایک نئی سفارتی کوشش کا امکان موجود ہے، جس کا مقصد فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا ہے، جبکہ جنگ بندی کا مستقبل اب بھی جاری رابطوں کے نتائج سے وابستہ ہے۔


مشہور خبریں۔
بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہے ہیں، وزیراعظم
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل میری ٹائم
ستمبر
لبنان میں صہیونی ییلو لائن منصوبہ؛نیا سکیورٹی ماڈل یا خطرناک توسیع؟
?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں:اسرائیل کے مجوزہ ییلو لائن منصوبے کا مقصد جنوبی لبنان میں
اپریل
حزب اللہ اسرائیل کو دی جانے والی ڈیڈ لائن میں سنجیدہ ہے:امریکی جاسوس ایجنسی
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اعلان کیا کہ اسے امریکی جاسوسی ادارے کی
ستمبر
آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
جولائی
یوکرین پر لگنے والے روسی میزائل اورشنیک نے کیا نقصان کیا ہے؟پینٹاگون کا بیان
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:پینٹاگون کی معاون ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اب
نومبر
پاکستان نے اپنے شہریوں کے یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے
اگست
جرمن عوام کا صہیونی حکومت کو اسلحہ فروخت کرنے پر اعتراض
?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں: جرمن پولیس نے گزشتہ روز رائنمیٹال کمپنی کے سامنے احتجاجی مظاہرے
جولائی
پنجاب کی معیشت سیاحت کے ذریعے مضبوط کریں گے۔ مریم نواز
?️ 27 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاحت
ستمبر