?️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق تل ابیب کی پالیسیوں کی وجہ سے حماس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے، اور اس نے اسرائیل کو اپنی فوجی فورسز کو متحرک کرنے پر مجبور کیا ہے۔
صہیونی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی پالیسیوں نے حماس کی طاقت میں اضافہ کیا،ایک صہیونی قلمکار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کی ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں حماس کو تقویت ملی ہے اور تل ابیب کو اپنی ریزرو فورسز کو متحرک کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کی طاقت کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟
عربی 21 کی ویب سائٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے بار بار غزہ میں جنگوں کے دوران حماس کی طاقت میں اضافے پر بحث کی گئی ہے۔ لکھاری بن کاسپٹ نے اپنے تجزیے میں بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے بار بار اپنے ناکام تجربات کو دہرا کر حماس کو مزید طاقتور بنایا ہے۔
بن کاسپٹ نے کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے معلوماتی خلا اور سست پالیسیوں کا فائدہ اٹھا کر اپنے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور ان حملوں نے اسرائیل کے لئے رسوائی کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اس بار بھی شکست سے بچنے میں کامیاب نہیں ہوں گے اور ان کے فیصلے اسرائیل کی یادداشت سے کبھی نہیں مٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس اب ایک "مؤثر، تربیت یافتہ، مسلح فوج” بن چکا ہے، جو اسرائیل کی ساری کمزوریوں کو سمجھتا ہے اور ان سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ اس کے پاس جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور ٹنل کی تعمیر کا سسٹم موجود ہے۔
مزید پڑھیں: اتنی مشکلات کے باوجود حماس کیسے اتنی طاقتور ہو گئی؟
یہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اسرائیل کی کوششیں حماس کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہیں اور حماس ہر حملے کے بعد مزید طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ سے پیدل مکہ پہنچنے والا حاجی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عراقی حاجی آدم محمد ہے جو
جون
ایران چین معاہدہ اور صیہونی میڈیا
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک صیہونی اخبار نے تہران
مارچ
عدالت نے ٹرمپ کو پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے لیے آزاد چھوڑ دیا
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک اپیل کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ
اکتوبر
بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظرئیے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت
?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون
نہ بائیڈن نہ ٹرمپ؛امریکی نئے صدر کے خواہاں
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں
فروری
صیہونی حکومت کے ایجنٹوں کی جنوبی یمن میں صحافیوں کے بھیس میں موجودگی
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: یروشلم پوسٹ اخبار نے اعلان کیا کہ اس کے صحافیوں
ستمبر
امریکہ نے افغانستان میں منشیات کی پیداور میں پچاس گنا اضافہ کیا:ایرانی جنرل
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:فوجی امور میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلی میجر
فروری
ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جنہوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں نیا پاکستان ہاؤسنگ
اپریل