?️
دمشق (سچ خبریں) امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کی تمام سازشوں کے باوجود شامی عوام نے ایک بار پھر بشار اسد کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے مسلسل چوتھی بات ملک کا صدر منتخب کردیا جس کے بعد بشار اسد نے شامی عوام کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام نے دہشت گردوں اور ملک کے دشمنوں کے خلاف ایک انقلاب برپا کردیا جس سے بعد اب وہ ناامید ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے انتخابات میں فتح کے بعد عوام سے خطاب میں کہا کہ شامی عوام نے اس انتخابات میں دہشت گردی اور ملک دشمن لوگوں کے خلاف واقعی انقلاب کر دیا۔
انہوں نے جمعے کی شام ٹیلویژن سے نشر ہونے والے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ انتخابات میں عوام کی شرکت، ملکی دشمنوں کے لئے بڑا چیلنج اور ان کے غرور اور تکبر کو دھول میں مٹانے والی تھی۔
شامی صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ شام کے عوام نے ملک دوستی کا ایک بار پھر ثبوت دیا ہے اور اسی کے ساتھ ملک سے غداری بھی ایک بار پھر ثابت ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی خدمت کے لئے میرا انتخاب، میرے لئے بڑی فخر کی بات ہے جو صرف اور صرف اس قوم کا خاصہ ہے۔
دوسری طرف شام میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد اور صدر بشار اسد کی کامیابی پر ایران نے اس ملک کے عوام اور حکومت کو مبارک باد پیش کی ہے۔
جمعے کو ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ کامیاب انتخابات کا انعقاد اور عوام کی وسیع شرکت، شام میں قیام امن کے راستے میں اہم قدم ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ ملک کے مستقبل کے تعین میں شامی عوام کے کردار کا تہران احترام کرتا ہے اور کسی بھی طرح کی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔
واضح رہے کہ شام کے پارلیمنٹ کے اسپیکر حمودا صباغ نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں بشار اسد کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد نے 95.1 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن نے یوکرین کو امریکی انٹیلی جنس امداد روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 7 مئی 2022امریکی حکومت کے دو عہدیداروں کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جمعہ
مئی
سردار ایاز صادق کو وزیر قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق
اکتوبر
لبنانی اور شامی وزرائے دفاع کی ملاقات کیسی رہی؟
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں لبنان اور شام کے
مارچ
اسرائیل کا ایران پر حملہ تل ابیب کی وحشی گری کی کھلی علامت ہے:الازہر
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:جامعہ الازہر مصر نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو
جون
انگلینڈ میں مسلمانوں کی توہین کا سلسلہ جاری
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے حامیوں کو انگلینڈ کی سڑکوں پر ہراساں کیا جاتا
نومبر
امریکہ اب یوکرین کو کیا دینے والا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کلسٹر بموں سے لیس طویل فاصلے تک مار
ستمبر
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو اہم دورہ کرنے سے روک دیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان
جنوری
گلگت بلتستان کابینہ کا علی سد پارہ کے لواحقین کو 30 لاکھ روپیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 23 فروری 2021گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کابینہ نے موسم سرما میں کے-2 کی
فروری