عراق میں صیہونی جاسوس کے بدلے ایرانی شہری کی ممکنہ رہائی کی قیاس آرائیاں

عراق میں صیہونی جاسوس کے بدلے ایرانی شہری کی ممکنہ رہائی کی قیاس آرائیاں

?️

سچ خبریں:عراق میں صیہونی جاسوس الیزابت سورکوف کی رہائی کے لیے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق، اس تبادلے میں ایک ایرانی شہری سمیت چند افراد کی رہائی کا امکان ہے، تاہم عراقی حکام نے سرکاری تصدیق سے گریز کیا ہے۔

ایک عراقی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں اسرائیلی جاسوس الیزابت سورکوف کی رہائی کے مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں اور امکان ہے کہ اس کے بدلے میں ایک ایرانی شہری سمیت چند افراد کو رہا کیا جائے گا۔
سعودی اخبار الشرق الاوسط کے لندن ایڈیشن کی رپورٹ کے مطابق، تین باخبر ذرائع، جن میں ایک عراقی سرکاری عہدیدار بھی شامل ہے، نے بتایا کہ عراق میں روسی شہریت کی حامل صیہونی جاسوس الیزابت سورکوف کی رہائی کے لیے مذاکرات حتمی مرحلے میں پہنچ چکے ہیں اور اب صرف رہائی کے عمل کو انجام دینا باقی ہے۔
ان ذرائع میں سے ایک نے اخبار کو بتایا کہ یہ مذاکرات بہت طویل اور مشکل رہے، تاہم آخرکار ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں تاوان کی ادائیگی بھی شامل ہے، اگرچہ اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
الشرق الاوسط نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے مزید بتایا کہ جس گروہ نے سورکوف کو قید کر رکھا ہے، اس نے اس شرط پر اس کی رہائی پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ ان افراد کو بھی آزاد کیا جائے جن پر امریکہ کے مفادات کو نشانہ بنانے کا الزام ہے،عراقی ذریعے نے ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی، لیکن یہ بتایا کہ ان میں سے ایک ایرانی شہری ہے،دوسرے ذریعے نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ حتمی معاہدہ طے پا چکا ہے، تمام تفصیلات پر اتفاق ہو چکا ہے، اب صرف رہائی کا عمل باقی ہے۔
ادھر، اس سعودی اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ عراق کے قومی سلامتی کے مشیر کے ایک میڈیا عہدیدار نے اس معاہدے کے وجود سے لاعلمی کا اظہار کیا اور سورکوف کی رہائی کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا،اسی دوران، ایک اور عراقی سیکیورٹی اہلکار نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ ابھی تک عملی طور پر سورکوف کی رہائی نہیں ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

عقبہ بندرگاہ میں اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایران کی ہمدردی

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی

صیہونیوں کو حزب اللہ کی دھمکی

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے اسلامی مزاحمتی آپریشن چیمبر نے صیہونی آبادکاروں کو صیہونی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور  ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہ سے ملاقات

?️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ چین کے دوران اپنے

ویانا سے دوحہ تک ایک جیسی امریکی غلطیاں

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیشتر مبصرین امریکہ اور یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے میں

وزیر خزانہ کا ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے متعلق اعلامیہ

?️ 25 فروری 2021ویب ڈیسک (سچ خبریں) وزیر خزانہ نے پیرس میں ایف اے ٹی

صیہونی حکومت کا مصری اور عرب طلباء کو راغب کرنے کے منصوبہ

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے اقتصادی ضمیمہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایک

واشنگٹن نے شیرین ابوعاقلہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:       امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے

کیا اسرائیل کے پاس غزہ میں کوئی آپشن ہے ؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز عسکری تجزیہ نگار آموس حریل نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے