غزہ میں ایندھن کی شدید کمی؛ اسپتال موت کے گڑھ 

غزہ میں ایندھن کی شدید کمی؛ اسپتال موت کے گڑھ 

?️

سچ خبریں:غزہ میں جنگ اور مسلسل محاصرے کے باعث 80 فیصد اسپتال بند ہو چکے ہیں اور باقی بچے ہوئے اسپتال بھی ایندھن کی شدید کمی کے سبب تقریباً مفلوج ہو چکے ہیں۔ فلسطینی طبی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج جان بوجھ کر غزہ میں ایندھن کی فراہمی روک رہی ہیں جس کے نتیجے میں اسپتال مریضوں اور زخمیوں کے لیے قبرستان بن رہے ہیں۔

غزہ کے اسپتالوں کے فیلڈ ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان الهمص نے خبر رساں ایجنسی شهاب کو بتایا کہ اس وقت غزہ کے اسپتال محض 15 سے 20 فیصد صلاحیت پر کام کر رہے ہیں اور اگر فوری طور پر ایندھن نہ پہنچا تو انتہائی نگہداشت میں موجود سینکڑوں مریض اور بچے، جو وینٹی لیٹر اور بجلی پر منحصر ہیں، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ ایسے سینکڑوں زخمیوں کی زندگیاں بچانے سے قاصر ہیں جو صہیونی جارحیت کے نتیجے میں اسپتالوں تک پہنچتے ہیں، زیادہ تر وارڈ اندھیرے میں کام کر رہے ہیں، اور عملے کو بجلی کی شدید قلت کے باعث آپریشن تھیٹر اور آئی سی یو کی کارکردگی کے لیے بجلی کی سپلائی کو محدود کرنا پڑ رہا ہے۔”
غزہ کے سب سے بڑے اسپتال، شفا کمپلیکس، کے متعلق ڈاکٹر منیر البرش (ڈائریکٹر جنرل، محکمہ صحت غزہ) نے خبردار کیا کہ ایندھن کی کمی کے باعث اسپتال عنقریب مکمل اندھیرے میں ڈوب جائے گا اور مریضوں کے لیے صرف چند گھنٹے ہی بچے ہیں۔ شفا اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق، فی الوقت ایندھن کا ذخیرہ صرف ایک دن کے لیے باقی ہے اور اگر فوری سپلائی نہ پہنچی تو اسپتال مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔
اسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے انتہائی نگہداشت کے مریض، نوزائیدہ بچے اور آپریشن کے منتظر زخمی شدید خطرے میں ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم انسانی المیے کے دہانے پر کھڑے ہیں اور اب صرف بین الاقوامی برادری کی فوری مداخلت ہی اس بحران کو ٹال سکتی ہے۔
ڈاکٹر مروان الهمص نے مزید بتایا کہ غزہ میں 95 فیصد پانی کی کمی ہو چکی ہے، آبادی کے پاس نہ پینے کا پانی ہے، نہ صفائی کے لیے اور نہ ہی نہانے کے لیے۔ پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند ہو چکے ہیں اور کچرے کے ڈھیر میں اضافے کے سبب متعدی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے، اگر فوری طور پر جنگ نہ روکی گئی اور ایندھن، پانی و طبی سازوسامان کی فراہمی نہ ہوئی تو غزہ کے 22 لاکھ سے زائد افراد کی جانیں شدید خطرے میں ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کو بھی ان ایندھن کے ذخائر تک رسائی سے روک دیا ہے جن میں لاکھوں لیٹر ایندھن موجود ہے، اگر بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی تو اسپتالوں میں قتل عام جیسی صورتحال پیدا ہو جائے گی، جو صرف صحت کے شعبے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
وزارت صحت غزہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایندھن کی ترسیل روکنے سے صحت کا نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے، اور ہر گزرتے لمحے اس انسانی بحران کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

دنیا میں قیام امن کس کی ذمہ داری ہے؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: چین اور روس کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں اپنی

غزہ اور لبنان کے متاثرین کے لیے پاکستان سے امداد کی 13ویں کھیپ روانہ

?️ 27 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے جنگ سے متاثرہ غزہ اور لبنان

ٹک ٹاک میں سیکیورٹی چیک اپ کا فیچر پیش

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کی

بیروت پیجرز دھماکے کیوں ہوئے؛وال اسٹریٹ جنرل کا دعوی

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت کے

یوٹیوب کو ٹکر دینے کے لیے ٹک ٹاک میں متعدد فیچرز پیش

?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹریمنگ ویب سائٹ

غزہ جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: 25 مارچ 2025 کی عام قرارداد کی منظوری کے بعد، جس

حماس شکست سے بہت دور ہے: صہیونی میڈیا

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:خان یونس میں حالیہ شدید لڑائی کے بعد، عبرانی میڈیا نے

نیتن یاہو کو امریکی کانگریس میں تقریر کی دعوت دینا شرمناک 

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اس بات کی طرف اشارہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے