?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خود کو مشرقِ وسطیٰ میں امن کا سفیر ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ غزہ کے مسئلے کے حل کے قریب پہنچ گئے ہیں حالانکہ خود امریکہ اسرائیل کی نسل کشی، قبضے اور جنگی جرائم کا مرکزی حامی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی سیاسی دوغلی پالیسی کو نئے انداز میں پیش کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ کے لیے امن لانے کا دعویٰ کیا ہے،
جبکہ خود ان کی حکومت اسرائیل کی مسلسل جارحیت، نسل کشی اور توسیع پسندی کی سب سے بڑی پشت پناہ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ معاہدے کا اعلان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کا تاریخی موقع ہے
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم غزہ کے بارے میں سنجیدہ مذاکرات میں داخل ہو چکے ہیں،کوئی ملک اس جنگ کے خاتمے کے منصوبے کی مخالفت نہیں کر رہا،ہم صیہونی قیدیوں کی فوری رہائی چاہتے ہیں،ہمارا مذاکراتی وفد اس وقت مصر میں موجود ہے اور ایک دوسرا وفد بھی جلد وہاں شامل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کا معاملہ انہوں نے کینیڈا کے وزیرِاعظم کے ساتھ بھی زیرِ غور لایا ہے،ٹرمپ نے اصرار کیا کہ ایک حقیقی موقع پیدا ہوا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں مستقل امن قائم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خود امریکہ نے اسرائیل کی غزہ پر تباہ کن بمباری، محاصرے اور انسانی نسل کشی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،واشنگٹن نہ صرف سیاسی سطح پر اسرائیل کا دفاع کرتا رہا ہے بلکہ اس کے لیے اربوں ڈالر کے جدید ہتھیار بھی فراہم کیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ صلح کا ڈرامہ دراصل ریاستِ فلسطین کے قیام کی تحریک کو بے اثر کرنے اور نتن یاہو کی حکمتِ عملی کو دوام دینے کی ایک نئی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں:صہیونی منصوبہ گریٹر اسرائیل کا مستقبل؛ مشرقِ وسطیٰ میں نئے چیلنجز اور عالمی تبدیلیاں
سیاسی مبصرین کے مطابق، ٹرمپ کے بیانات اس بات کا تسلسل ہیں کہ واشنگٹن ہر بار امن کے نام پر اسرائیلی تسلط کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش کرتا ہے۔
درحقیقت، امریکی پالیسی کا مقصد فلسطینی مزاحمت کو دہشت گردی قرار دے کر صہیونی ریاست کو خطے کی “قیادت” کا حق دینا ہے،ٹرمپ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں صلح کی بات محض ایک انتخابی اور سفارتی شو ہے،دنیا بخوبی جانتی ہے کہ اگر کوئی طاقت اس خطے میں
جنگ، خون ریزی اور عدمِ استحکام کی اصل ذمہ دار ہے تو وہ خود امریکہ ہے۔


مشہور خبریں۔
برلن میں سب سے زیادہ نومولود بچوں کا نام محمد
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:جرمن دارالحکومت میں مرد بچوں میں سب سے زیادہ نام محمد
مئی
صیہونی حکومت حماس کے رہنماؤں کو بیرون ملک قتل کرنے کی کوشش میں
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی اخبار ٹائمزنے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
مئی
باہر بیٹھے بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 26 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ باہر
مارچ
حمزہ شہباز کا گورنر پنجاب کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
?️ 19 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب کے ’حربوں‘ سے پریشان ہوکر حمزہ شہباز نے ان
اپریل
مستقبل کی جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک نے مستقبل
جولائی
امریکہ کا مشرق وسطیٰ سے فوجی انخلا پر غور؛ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں
جون
افغان بچے بارودی سرنگوں کے دھماکوں کا شکار
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے
جولائی
اردوغان نے ترک انتخابات کے انعقاد کے حکم نامے پر دستخط کئے
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے باوجود
مارچ