امریکہ میں جھوٹ پکڑنے والی مشین سے پوچھ تاچھ شروع ہونے ہونے پر سکیورٹی ایجنسیوں میں خوف و ہراس

امریکہ میں جھوٹ پکڑنے والی مشین سے پوچھ تاچھ شروع ہونے ہونے پر سکیورٹی ایجنسیوں میں خوف و ہراس

?️

سچ خبریں:امریکی سکیورٹی اداروں میں حساس معلومات کے افشاء کے بعد ملازمین سے جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ذریعے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے، جس نے خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ ایف بی آئی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ملازمین پر خوف اور ہراس کی فضا طاری ہو چکی ہے کیونکہ ان سے جھوٹ پکڑنے والی مشین (پولی گراف) کے ذریعے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حساس معلومات کے افشاء کے بعد امریکی سکیورٹی اداروں میں ملازمین کی تفتیش کا عمل شروع کیا گیا ہے
۔
ٹرمپ انتظامیہ سے وابستہ سکیورٹی ایجنسیاں ان معلومات کے لیک ہونے کے بارے میں اپنی تحقیقات کو تیز کر رہی ہیں اور اس عمل میں جھوٹ پکڑنے والے آلات کا استعمال کر رہی ہیں۔
اداروں کے ملازمین نے اپنے کام کی جگہوں پر غیرمحفوظ ماحول اور ذہنی دباؤ کے خلاف احتجاج کیا ہے،مزید برآں، وزیر دفاع کے تین اعلیٰ مشیروں کو بھی ان تحقیقات کے دائرے میں برطرف کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، وزیر دفاع نے پہلے حساس معلومات، جن میں امریکہ کے جنگی طیاروں کے انصار اللہ (حوثیوں) کے ٹھکانوں پر حملے کے اوقات شامل تھے، سوشل میڈیا پر افشاء کر دی تھیں،یہ معاملہ سکیورٹی اداروں میں شدید بحران اور عدم تحفظ کے احساس کو مزید بڑھا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں مسافریطا

آج کربلا کی تاریخ کہاں دہرائی جارہی ہے؟مریم نواز کی زبانی

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ

ٹیکنو کے ’اسپارک 30 اور پرو‘ متعارف

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی ملٹی نیشنل کمپنی ٹیکنو نے

سعودی عرب کا حج کے لیے اہم شرائط کا اعلان

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کرنے کی

سینیٹ اجلاس بالآخر رواں ہفتے بلانے کا فیصلہ، غزہ کی صورتحال پربحث کی جائے گی

?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران سیٹ اپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارج جہنم واصل

?️ 24 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے

پناہ گزینوں کے لیے امریکہ کا دوہرا معیار

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:فارن پالیسی میگزین نے یوکرین اور کیمرون میں سیاسی پناہ کے

پاکستان میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں.عالمی بنک کا انکشاف

?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بنک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے