?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا تحریری پیغام اور خصوصی سلام ایرانی رہبر کو پہنچایا، اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بہتری اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور ایران کے تعلقات مثبت اور ٹھوس پیش رفت کی راہ پر گامزن
خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر متعدد پوسٹس میں بتایا کہ یہ ملاقات شاہ سلمان کی خواہش پر انجام پائی۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ملاقات میں شاہ سلمان کا پیغام اور ان کا سلام پیش کیا، ہم نے ایران و سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
خالد بن سلمان نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی، انہوں نے لکھا کہ اس نشست میں ایران و سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے راستوں، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں اور ان پر قابو پانے کی کوششوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
سعودی وزیر دفاع کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں متعدد سفارتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، خالد بن سلمان نے تہران میں ایران کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، جس سے ایران-سعودی تعلقات میں بہتری کے ایک نئے دور کے آغاز کی امید کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں، جن میں چین سمیت کئی بین الاقوامی ثالث اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حقیقت میں بدلنے والا صیہونیوں کا ڈراؤنا خواب
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: اگرچہ مغرب صیہونیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑا ہے اور
جون
اگلا ہدف کشمیر کے تنازعے کا ہند و پاک کے ساتھ حل: ٹرمپ
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز بعد جب انہوں
مئی
ٹرمپ کی حفاظتی ٹیم تبدیلی؛ خواتین باہر
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے موجودہ امیدوار
جولائی
آئی جی اسلام آباد نے صحافی احمد نورانی کے لاپتا بھائیوں کی بازیابی کیلئے دو ہفتے کی مہلت مانگ لی
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل آف پولیس ( آئی جی )
مارچ
دمشق کے قریب امریکی فوجی اڈہ بنانے کی منصوبہ بندی
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ دمشق کے قریب
دسمبر
صدر مملکت نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری تک طلب کرنے کے پابند
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی آئین کے تحت نئی
فروری
پسماندہ علاقوں کو پاکستان کے ساتھ اوپر لائیں گے:وزیراعظم
?️ 16 دسمبر 2021اسکردو (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالی
دسمبر
بھارتی جارحیت عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کمیٹی کا اجلاس
?️ 20 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) بھارت کی جارحیت اور پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر
مئی