سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیئے اہم اعلان کردیا

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیئے اہم اعلان کردیا

?️

ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفری پابندیاں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث کی گئی ہیں اور اس کا اطلاق پاکستان سمیت کئی ممالک پر ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سعودی شہری اور اقامہ رکھنے ‏والے 72 گھنٹے کے اندر پاکستان سے سعودی عرب آسکتے ہیں جبکہ مقررہ وقت کے بعد کسی کو بھی ‏ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے ایئرلائنز انتظامیہ اور سول ایوی ایشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب نے بھارت، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا پر بھی سخت سفری پابندیاں عائد کی ہیں اور ان ممالک کی فلائٹس کوسعودی عرب میں مکمل اترنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ برطانیہ، کینیڈا اور اومان میں بھی پاکستانی مسافروں کے داخلے ‏بند کردیئے گئے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی یومیہ شرح مجموعی طور پر تجاوز کرچکی ہے اور کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ متعدد ممالک نے پاکستان سے فضائی رابطہ معطل کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری کا کالعدم تنظیم کےاراکین کی مزید گرفتاریوں کا عندیہ

?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کالعدم تنظیم

لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتائج اور عالمی خطرات

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان پر اسرائیل کے مربوط حملے، جس کے دوران دو

گوگل میپ میں اے آئی ٹولز کا استعمال

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے میپس

عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پیمرا

?️ 11 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے کہا ہے کہ

27 فروری پاکستان کے پرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر

?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج

ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی شکست ہماری

یمن کی تقسیم کا منصوبہ ناکام

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ابوظہبی اور دبئی پر یمنی افواج کا حالیہ حملہ متحدہ عرب

ڈنمارک کے مگرمچھ کے آنسو

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے اپنے الجزائری ہم منصب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے