امریکہ اور اسرائیل کے خلاف روس کا تازہ ترین موقف

امریکہ اور اسرائیل کے خلاف روس کا تازہ ترین موقف

?️

سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ پر اسرائیل کو کھلی چھوٹ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو ناقابل قبول قرار دیا۔

النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے لبنان پر اسرائیل کے زمینی حملے کی کسی بھی شکل میں مذمت نہ کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادی کو خطے میں فوجی کارروائیوں میں اضافے کی ترغیب دلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں اسرائیل کے ساتھ مل کر لڑنے کی طاقت نہیں : ہیرس

لاوروف نے کہا کہ سیاسی قتل و غارت کے طریقوں کا استعمال جو اب تقریباً معمول بن چکا ہے، جیسے کہ 31 جولائی کو تہران میں اور 27 ستمبر کو بیروت میں ہوا، شدید تشویش کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یکم اکتوبر کی شب لبنان پر زمینی حملہ شروع کرنے کے بعد، امریکہ کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا اور نہ ہی امریکی حکومت نے ایک ملک کی خودمختاری کے خلاف اس دشمنانہ اقدام کی مذمت کی۔

اس لیے، واشنگٹن دراصل اپنے مشرق وسطیٰ کے اتحادی کو خطے میں فوجی کارروائیوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے ذمہ داران پر پیجر حملے، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کے طریقوں کے استعمال کی ایک اور واضح مثال ہیں۔

انہوں نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا اور مزید کہا کہ امریکہ کے اس حملے میں ملوث ہونے یا کم از کم اس کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے کئی میڈیا رپورٹس کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری

لاوروف نے زور دے کر کہا کہ لبنان، یمن، بحیرہ احمر، خلیج عدن، سوڈان اور افریقہ کے دیگر علاقوں میں عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تنازعات کے دوران پیدا ہونے والے المناک اور ناقابل قبول حالات اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ سلامتی سب کے لیے مساوی ہو سکتی ہے یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں ہو گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 19 جون 2025کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد

شہباز شریف نے خطے میں اسرائیلی جارحیت پر اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر زور دیا

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور

بائیڈن پیلوسی کو تائیوان جانے سے نہیں روک سکے:واشنگٹن پوسٹ

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار کے مطابق امریکی صدر نے

سائنسدانوں نے انجکشن سے خوف زدہ افراد کے لیے ویکسین اسٹیکرتیار کر لیا

?️ 28 ستمبر 2021نارتھ کیرولائنا(سچ خبریں) امریکی سائنس دانوں نے مائیکرو اسکوپک نیڈلز والا ایسا

بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں دہشتگرد مارگرائے

?️ 4 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں

بھارتی وزیر تعلیم استعفی دینے پر مجبور

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں:بھارت کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے امتحانی بے ضابطگیوں کے

میکرون اور مظاہرین کے درمیان لڑائی؛ تنازعہ کا فاتح کون ؟

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں فرانس میں بدامنی سے متعلق خبریں دنیا بھر

سندھ حکومت تعلیم میں عالمی معیار لانے کیلئے پُرعزم ہے۔ مراد علی شاہ

?️ 29 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے