?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں مظاہرین نے صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ کی جانب جانے والی مرکزی سڑکوں کو بند کر دیا، صہیونی پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیا اور کم از کم 5 مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:ناراض صہیونی مظاہرین کا نعرہ، نیتن یاہو قاتل ہے
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی روزنامہ ہارٹیز نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی پولیس نے ان مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی جو قدس اشغالی (مقبوضہ یروشلم) میں کنیسٹ کے اطراف کی سڑکوں پر دھرنا دیے ہوئے تھے۔ پولیس نے طاقت کا سہارا لیتے ہوئے متعدد افراد کو زبردستی منتشر کیا اور پانچ مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ مظاہرین اسرائیلی آبادکار تھے جو نیتن یاہو کی جانب سے صہیونی خفیہ ایجنسی ‘شاباک’ کے سربراہ کو برطرف کرنے کے فیصلے پر سراپا احتجاج تھے۔ مظاہرین نے کابینہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں نیتن یاہو کو اپنی حکومت کے اندرونی حلقوں اور عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے، بالخصوص غزہ پر جاری جنگ اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں تاخیر کے باعث اسرائیل کے اندر بڑھتے ہوئے اختلافات اور احتجاجات اس بات کی علامت ہیں کہ صہیونی حکومت کو اندرونی سطح پر سخت چیلنجز درپیش ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یمن پر حملے کی اطلاع سعودی عرب اور امریکہ کو دی گئی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 کے مطابق یمن
جولائی
چوری کا پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی گئی:فواد چوہدری
?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا
مارچ
پیرس پولیس کا مظاہرین پر تشدد
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی پولیس نے اس ملک کے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے
اکتوبر
عراقی اسپتال میں آتشزدگی کی ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ ذی قار کے کورونا اسپتال میں لگی آگ
جولائی
میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نہیں ہوں: مودی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹائمز ناؤ ٹی وی کو انٹرویو
مئی
مغربی پابندیوں کا ہمیشہ الٹا اثر
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںآسٹریلوی اسٹریٹیجک پالیسی کے ایک سینٹر کا کہنا ہے کہ تاریخ
اپریل
UNRWA کو مالی امداد کی معطلی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت کاری
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین ریلیف ایجنسی کی مالی امداد کو معطل کرنے میں
فروری
صیہونیوں کے درمیان شدید بے اعتمادی
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی ریخمین یونیورسٹی سے منسلک ہرزلیہ سینٹر کے
جون