?️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق، مقبوضہ علاقوں میں زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت اور 14 فیصد سطح رفاہ میں کمی نے ہجرت کی خواہش میں شدت پیدا کر دی ہے۔
صہیونی ویب سائٹ گلوبز نے مقبوضہ علاقوں میں زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ سطح رفاہ میں 14 فیصد کمی نے اس علاقے سے ہجرت کے رجحان کو بڑھا دیا ہے۔
صہیونی ویب سائٹ گلوبز نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ مقبوضہ علاقوںمیں زندگی کے اخراجات امیر یورپی ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہو گئےہے۔
آرون انسٹی ٹیوٹ کے مطالعے کے مطابق، اس علاقے میں اشیاء اور خدمات کی اوسط ٹوکری آسٹریا، نیدرلینڈز اور سویڈن جیسے ممالک کے مقابلے میں تقریباً 21 فیصد مہنگی ہے، اور یونان اور اسپین جیسے کم آمدنی والے ممالک کے مقابلے میں یہ فرق 68 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے سطح رفاہ میں تقریباً 14 فیصد کمی آئی ہے اور ہجرت کے رجحان میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
گلوبز نے مقبوضہ علاقوں میں مہنگائی کی وجوہات کے بارے میں لکھا: اس مہنگائی کی دو بڑی وجوہات ہاؤسنگ اور خوراک ہیں۔ اسرائیل میں رہائش کی لاگت امیر ممالک کے مقابلے میں 26 فیصد اور سستے ممالک کے مقابلے میں 85 فیصد تک زیادہ ہے۔ نیز خوراک کی قیمتوں میں خاص طور پر دودھ کی مصنوعات کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت اور آبنائے ہرمز پر نقل و حرکت کی پابندیوں نے دنیا کے بیشتر حصوں میں زندگی کے اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔ اس جنگ کے نتیجے میں قابض حکومت کی کابینہ کو شدید بجٹ خسارے کا سامنا ہے اور پیش گوئیاں مقبوضہ علاقوں میں مہنگائی میں مزید اضافے کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی تردید کی
?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن
مئی
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوا گورنر کا نوٹی فکیشن غیر آئینی تھا، فواد چوہدری
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد
دسمبر
خوفناک تشدد کے صیہونی مراکز میں کیا ہو رہا ہے؟/ بجلی کے جھٹکوں سے بھولنے تک
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی خبر رساں ادارے نے اپنی مستند رپورٹ میں
جون
روزبروز بکھرتا ہوا امریکہ؛نصف سے زائد امریکیوں کی اس ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی حمایت
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا
اکتوبر
اسرائیلی جنرل: اسرائیل وجودی دو راہے پر کھڑا ہے
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل
جون
افریقی یونین صیہونی سفیر کی تذلیل
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایتھوپیا میں صیہونی ریاست کے سفیر کو افریقی یونین کے
اپریل
اسرائیل اقوام متحدہ کی جنسی تشدد کے مرتکبین کی سیاہ فہرست میں شامل
?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں:اقوام متحدہ نے صہیونی حکومت کو تنازعات میں جنسی تشدد
مئی
6 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہیں
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چند ماہ سے دہرے ہندسوں میں رپورٹ ہونے والے
اکتوبر