یومِ قدس؛ امام خمینی کا اسلامی منصوبہ، انسانیت کے لیے پیغام اور وحدتِ امت کا موقع

یومِ قدس؛ امام خمینی کا اسلامی منصوبہ، انسانیت کے لیے پیغام اور وحدتِ امت کا موقع

?️

سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابوشریف نے یومِ قدس کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ قدس صرف ایک دن نہیں بلکہ امام خمینی کا ایک عظیم اسلامی منصوبہ ہے جو پوری انسانیت کے لیے نجات، بیداری اور اتحاد کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ قدس وہ دن ہے جب امتِ مسلمہ اللہ کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کرتی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور غاصب صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت ترک نہیں کرے گی۔
ناصر ابوشریف نے کہا کہ یومِ قدس نے خطے میں اسلامی مزاحمت کی بنیاد کو مضبوط کیا ہے اور اب اہل سنت اور اہل تشیع دونوں اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ القدس کی آزادی صرف مزاحمت کے ذریعے ممکن ہے،انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کی آزادی صرف اس وقت ممکن ہے جب صہیونی ریاست کے خلاف تمام اسلامی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ یومِ قدس امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کا دن ہے، جب ظالموں کا پرچم سرنگوں اور عدل و دین کا پرچم بلند ہوتا ہے،افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ نام نہاد اسلامی ممالک کے حکمران خاموشی اختیار کر کے درپردہ صہیونی ریاست کی حمایت کر رہے ہیں، لیکن امت مسلمہ ان حکمرانوں کے بجائے خود میدان میں موجود ہے۔
ناصر ابوشریف نے امام خمینی کا وہ مشہور جملہ یاد دلایا کہ اگر تمام مسلمان ایک ایک بالٹی پانی اسرائیل پر ڈال دیں، تو یہ غاصب ریاست غرق ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ قدس انقلاب اسلامی کی پناہ میں 46ویں سال میں داخل ہو رہا ہے، اور یہ موقع اس لیے بھی اہم ہے کہ حالیہ دنوں میں طوفان الاقصیٰ جیسی بڑی مزاحمتی کارروائی، غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، فلسطینیوں کی جبری ہجرت کی سازشیں، اور امریکی و یورپی جامعات میں صہیونیت کے خلاف بیداری کی لہر، سب مل کر اسے ایک تاریخی موقع بنا رہے ہیں۔
ناصر ابوشریف نے کہا کہ آج جب دنیا امریکی فاشزم اور صہیونی منصوبوں کے نرغے میں ہے، امت مسلمہ کو بیدار ہونا ہوگا۔ ہمیں اختلافات ختم کر کے اپنی عوام پر تکیہ کرنا ہوگا، کیونکہ ہم تعداد میں اقلیت نہیں، بلکہ اکثریت ہیں،انہوں نے زور دیا کہ یومِ قدس امت کے اتحاد کی بنیاد ہے، اور مسلمان اس دن اللہ سے عہد کرتے ہیں کہ وہ ظلم کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔
ابوشریف نے کہا کہ امام خمینی نے یومِ قدس کے ذریعے ایک مکمل اسلامی منصوبہ دنیا کے سامنے پیش کیا جو امت کو ایک مرکز پر جمع کرتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ خلافتِ عثمانیہ کے سقوط کے بعد امت مسلمہ کے پاس کوئی عالمی اسلامی منصوبہ نہیں تھا، اور امام خمینی نے انقلاب اسلامی کے ذریعے اس خلا کو پُر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قدس صرف ایک شہر نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کا روحانی و سیاسی قبلہ ہے۔ یہ رسول اللہ کے معراج کی سرزمین ہے، اور یہی شہر امت مسلمہ اور صہیونی سازشوں کے درمیان اصل میدانِ جنگ ہے۔
ناصر ابوشریف کے مطابق، قدس وہ مرکز ہے جو اسلامی طاقتوں کو امریکی و صہیونی منصوبوں کے خلاف متحد کر سکتا ہے، اور اسی مقصد کے لیے امام خمینی نے یومِ قدس کا آغاز کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا خطرہ

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:    حالیہ دنوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی

اٹلی کے شہریوں نے غزہ کو انسانی امداد پہنچانے کی حمایت میں مظاہرہ کیا

?️ 3 مئی 2026 سچ خبریں: اطالوی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ

باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید

?️ 13 نومبر 2021باجوڑ(سچ خبریں)باجوڑ ایجنسی کی  تحصیل خار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے

رئیسی کا دورۂ روس امریکی تخریب کاری کے خلاف ایک اہم قدم ہے: پاکستانی محقق

?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے

عمران خان کی درخواست پر جسٹس علی باجوہ کی سماعت سے معذرت

?️ 7 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے پی ٹی

غزہ پر اسرائیلی حملے ایک مکمل جنگی جرم ہے:حماس

?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آج صبح سے غزہ کی

امریکہ واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں: روس

?️ 1 مئی 2022سچ خبریں:  آسٹریا کے شہر ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس

فلسطینی رہنما کی اہلیہ صیہونیوں کی حراست میں

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے