?️
سچ خبریں:تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرتے ہوئے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو پر شدید تنقید کی اور ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرتے ہوئے کہا کہ اگر قیدی واپس نہیں آتے، تو اسرائیل کا بھی کوئی مستقبل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہم قیدیوں کو واپس لاییں گے: نیتن یاہو
قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نیتن یاہو سے کہتے ہیں کہ کوئی معاہدہ بغیر امتیاز کے ممکن نہیں۔ حماس نے خود کہا ہے کہ وہ غزہ پر حکومت نہیں کرنا چاہتی، لہٰذا ہم سب قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اہل خانہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی کہ وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں اور سب قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے نتانیاہو کو جھوٹا اور فریب کار قرار دیا اور کہا کہ جس طرح وہ ہمیں دھوکہ دے رہا ہے، وہ ٹرمپ کو بھی دھوکہ دے گا،ہم ٹرمپ سے کہتے ہیں کہ وہ جو وعدہ کیا تھا، اسے پورا کرے اور تمام قیدیوں کو بازیاب کروائے۔
کہ ایک قیدی کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کے پاس امریکی شہریت نہیں، اسی لیے وہ اب تک قید میں ہے، یہ غیر منصفانہ ہے،ایک قیدی کی ماں نے کہا کہ ہم انفرادی رہائی کے خلاف ہیں، سب کو ایک ساتھ آزاد کیا جائے۔
ایک اور ماں کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے میرے بیٹے کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ اگر وہ اس کو بچانے میں ناکام رہا، تو میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی، اگر میرے بیٹے کو کچھ ہوا، تو میں اسے آخری لمحے تک انصاف کے لیے پکڑوں گی۔
یہ احتجاج ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اندرونی طور پر شدید بحران کا شکار ہے، ایک طرف نیتن یاہو حکومت پر اندرونی تنقید بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف امریکہ کے ساتھ ہونے والی مذاکراتی کوششوں میں حماس کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں، صدر مملکت
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
مئی
میں انتقام کی سیاست کرنے والا بندہ نہیں، نواز شریف
?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا
جون
اقوام متحدہ اجلاس: وزیراعظم کا ہندو توا سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے انسداد کا مطالبہ
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر
سرمایہ کاری بورڈ نے خصوصی اقتصادی زونز کیلئے ’لینڈ لیز پالیسی‘ کی منظوری دے دی
?️ 8 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) نے خصوصی
جنوری
ایران کے خلاف فدان کا دعویٰ کیا ہے ؟
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک وزیر
مارچ
سندھ میں 129 ’غیرقانونی افغان مہاجر‘ خواتین 178 بچوں کے ساتھ جیلوں میں ہیں، شرجیل میمن
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے
دسمبر
صہیونی افسر: نیتن یاہو اسرائیلیوں کا اعتماد کھو چکے ہیں
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی 8200ویں یونٹ کے ایک افسر نے صہیونی
جون
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکنگ صنعت کو ریکارڈ ساز منافع
?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے دوران ملک
نومبر