?️
فلپائن (سچ خبریں) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوتیر نے قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک کی عوام کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو دو میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا یا تو کورونا ویکسین لگوائیں یا پھر جیل جانے کے لیئے تیار ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق فلپائن میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت کے پیش نظر اپنے ایک بیان میں صدر روڈریگو دوتیر نے کہا کہ جو کورونا ویکسینیشن سےانکار کرے گا وہ جیل جائے گا، روڈریگو ڈوتیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کے پاس دو آپشنز ہیں، ویکسین لگوائیں یا جیل جائیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے صدر نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ویکسینیشن سے انکار کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا واضح طور پر عندیہ دے دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن میں اس وقت کورونا وائرس کا بحران بدترین ہوچکا ہے جہاں 13 لاکھ سے زیادہ کیسز اور 23 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں، اعداد و شمار کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے متعدد مراکز میں ویکسینیشن کی شرح بہت کم ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے محکمہ صحت نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگرچہ لوگوں پر کووڈ ویکسین کے استعمال کے لیے زور دیا جائے گا مگر یہ رضاکارانہ عمل ہوگا۔
فلپائن کے صدر نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا کہ مجھے غلط مت سمجھیں، اس وقت ہمارے ملک کو بحران کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں فلپائنی عوام کی جانب سے حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر تنگ آگیا ہوں۔
11 کروڑ آبادی والے اس ملک میں اب تک صرف 21 لاکھ کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے جب کہ حکومت نے 2021 کے آخر تک کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل کرنے کا ہدف طے کررکھا ہے۔
فلپائن کے صدر کو اکثر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت مؤقف پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ وہ اسکولوں کو دوبارہ نہ کھولنے کے فیصلے پر بھی قائم ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس شاخ کا ہیڈکوارٹر آگ کی لپیٹ میں
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس شاخ
جون
ہنی سنگھ کے چھونے پر مہوش حیات کے شرمانے کی ویڈیو وائرل
?️ 12 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی
اکتوبر
عراق سے امریکی انخلاء کا اعلان جھوٹا شو
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے سابق رکن
دسمبر
یمن میں امریکی فوجی جارحیت کے نئے دور کی ناکامی کے آثار
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: اگرچہ امریکہ یمن کے مختلف علاقوں میں بارہا فضائی حملوں
اپریل
کیا بائیڈن امریکی صدارت کے اہل ہیں؟
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: امریکی عہدیدار کی جانب سے اس ملک کے صدر کے
فروری
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد
?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش
اکتوبر
صیہونی شہری اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے تل ابیب میں صہیونی
جنوری
ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
جون