?️
سچ خبریں:صیہونی افواج نے غزہ میں واقع اسپتال کے نزدیک فلسطینی صحافیوں کے خیمے کو دوبارہ آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 3 صحافی شہید ہو گئے، یہ اسپتال آٹھویں بار صہیونی حملے کا نشانہ بنا جس کے بعد عالمی سطح پر غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے ایک بار پھر فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنایا ہے ، غزہ شہر میں واقع اسپتال المعمدانی کے اطراف میں قائم صحافیوں کا خیمہ صیہونی حملے کا نشانہ بن گیا، جس کے نتیجے میں تین صحافی شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:2000 سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 46 فلسطینی صحافیوں کی شہادت
الجزیرہ کے مطابق، یہ حملہ جان بوجھ کر صحافتی مرکز کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جہاں صحافی زخمیوں کی کوریج، اسپتال کی حالت اور جنگی حالات پر رپورٹنگ کر رہے تھے۔
یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی فلسطینی صحافیوں کے خیمے کو آگ لگا دی گئی تھی اور اس دردناک منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا تھا، جس میں ایک صحافی شعلوں کے درمیان جلتا دکھائی دیا،یہ تصویریں عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید غصے، غم اور مذمت کا باعث بنیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسپتال المعمدانی کو جنگ کے آغاز سے اب تک آٹھ بار نشانہ بنایا جا چکا ہے،یہ اسپتال نہ صرف غزہ کے شہریوں کے لیے ایک طبی مرکز ہے بلکہ صحافیوں اور امدادی اداروں کا محفوظ مقام بھی سمجھا جاتا رہا ہے تاہم صیہونی حملے بار بار اس مرکز کو بھی تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کو مسلسل نشانہ بنانا نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانی اقدار کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کی جانب سے فلسطینی صحافیوں پر ظلم و تشدد جاری، متعدد صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا
اقوام متحدہ، رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز، اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں ان واقعات پر مسلسل اظہارِ تشویش کر رہی ہیں، مگر اسرائیل کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اسرائیل, غزہ, فلسطین, صحافیوں کا قتل, خیمے کو نذر آتش, اسپتال المعمدانی, صہیونی حملہ, جنگی جرائم, میڈیا پر حملہ, انسانی حقوق, جنگ غزہ, فلسطینی صحافت, اسرائیلی جارحیت


مشہور خبریں۔
ونزویلا میں دو اہم اپوزیشن کے رہنماوں کی عام معافی سے قبل رہائی
?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں: خوان پابلو گوانیبا سمیت ونزویلا کے دو نمایاں حزب
فروری
غزہ جنگ میں کس کی جیت ہے؟سید حسن نصراللہ کی زبانی
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی
مارچ
یتزاہ باراک: اندرونی اور بیرونی بحران اسرائیل کو تباہ کر رہے ہیں / پوری دنیا ہم سے نفرت کرتی ہے
?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: ایک ممتاز صیہونی جنرل نے غزہ کی جنگ کے دوران
اگست
ٹویٹر کی جانب سے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف
?️ 15 جولائی 2021کیلی فورنیا( سچ خبریں)ٹویٹر نے صارفین کے ایک اور زبردست فیچر متعارف
جولائی
پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے: شیخ رشید
?️ 7 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے حوالے سے وزیر
اگست
خواجہ سعد رفیق نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ یکطرفہ اور ناقابل عمل قرار دے دیا
?️ 1 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خواجہ
اکتوبر
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز
?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ برس 8 فروری کو شیڈول انتخابات کے
دسمبر
سندھ کی جامعات کے ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہوں میں اضافہ، تنخواہ 4لاکھ48ہزارتک پہنچ گئی
?️ 28 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ ہائر
اگست