?️
برسلز (سچ خبریں) ایغور مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے معاملے کو لے کر یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے چین کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چینی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین، برطانیہ، کینیڈا اور امریکا نے چین کے صوبے مغربی سنکیانگ کے علاقے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر چین میں عہدیداروں کے خلاف مربوط پابندیوں کا آغاز کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے سنکیانگ میں چار سینئر عہدیداروں پر پابندیاں عائد کیں، پابندیوں میں اہلکاروں کے اثاثوں کو منجمد کرنا اور ان پر مغربی ممالک کے سفر پر پابندی عائد شامل ہے، اس کے علاوہ یورپی شہریوں اور کمپنیوں کو انہیں مالی مدد فراہم کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔
27 ممالک پر مشتمل بلاک سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کورپس پبلک سیکیورٹی بیورو کے اثاثوں کو بھی منجمد کرچکا ہے جس میں اس کو سنکیانگ چلانے والی اور اس کی معیشت کو کنٹرول کرنے والی ایک سرکاری معاشی اور نیم فوجی تنظیم کے طور پر بتایا گیا ہے۔
برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ یہ اقدامات برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور 27 ممالک کی یورپی یونین کی طرف سے ایغور مسلمانوں کے خلاف سنگین انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق سامنے آنے والے شواہد کے تحت کارروائی کرنے پر سفارت کاری کا حصہ ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ رد عمل نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے یا ان کا غلط استعمال کرنے والوں کو ایک مضبوط پیغام بھیج دیا ہے اور ‘ہم مشترکہ شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی میں مزید اقدامات کریں گے، ہم چین کے جرائم کے فوری خاتمے اور متعدد متاثرین کے لیے انصاف کے حصول کے لیے پوری دنیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے’۔
چین نے یورپی یونین کے اس اقدام کا فوری جواب دیتے ہوئے 10 یورپی افراد اور چار اداروں پر پابندیاں عائد کیں اور کہا کہ چین کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور جھوٹ اور غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر چین نے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کو حراست میں لینے کے لیے کیمپوں کے وجود سے انکار کیا تھا تاہم بعد ازاں اسے انہوں نے ملازمت کی تربیت فراہم کرنے اور بنیاد پرست جہادی نظریے کے حامل افراد کو نئے سرے سے تعلیم دینے کے مراکز کے طور پر بتایا تھا، حکام نے وہاں انسانی حقوق کی پامالی کے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
چینی وزارت نے 10 افراد اور چار اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو چین، ہانگ کانگ یا مکاؤ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی جائے گی اور ان علاقوں کے ساتھ مالی معاملات سے بھی انکار کردیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ج جو لوگ قائد اعظم کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ
دسمبر
اسپین میں 27% ملازمین اپنی ملازمت چھوڑنے کے خواہاں
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: گزشتہ سال اسپین میں 30,000 افراد نے رضاکارانہ طور پر
فروری
نیتن یاہو قیدیوں کو قتل کرنے کا خواہاں: حماس
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسامہ حمدان نے کہا کہ کمال عدوان ہسپتال اور شمالی
دسمبر
صہیونی صحافی کا سید حسن نصر اللہ کے قتل کی کوششوں کے بارے میں نیا انکشاف
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی صحافی امیر بوحبوط نے حزب اللہ کے شہید سیکریٹری
جنوری
مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک باد کے پوسٹر لگا دیئے گئے
?️ 22 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک
مارچ
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مغرب کے دوہرے معیار پر تنقید
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مغرب اپنے اتحادی ممالک جیسے سعودی عرب،
مارچ
کون ہو سکتا ہے امریکی صدر؟ ایک سروے
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کی جانب سے کیے گئے فوری سروے
ستمبر
افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے:قریشی
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
دسمبر