سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی کنیسٹ کے رکن گدعون ساعر نے وزیر اعظم نتن یاہو کی جانب سے وزارت جنگ کا قلمدان سنبھالنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
لبنانی خبر رساں ادارے النشرہ کی رپورٹ کے مطابق، گدعون ساعر نے اسرائیلی سیاسی اور میڈیا حلقوں میں یوآف گالانت کی جگہ وزارت جنگ کے منصب پر فائز ہونے کی افواہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی حکومت میں شدید سیاسی کشمکش
یدیعوت آحارونوت اخبار کے مطابق، ساعر نے نتن یاہو کو بتایا کہ اگر گالانت کو اس منصب سے ہٹایا جاتا ہے تو ان کا وزارت دفاع کا عہدہ سنبھالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اس سے قبل عبرانی میڈیا خاص طور پر چینل 12 نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر نتن یاہو اور گالانت کے درمیان اختلافات کے بعد، نتن یاہو نے گالانت کو ہٹانے اور گدعون ساعر کو ان کی جگہ وزیر دفاع مقرر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس حوالے سے نتن یاہو اور ساعر کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: ایسا صیہونی وزیر جس نے صیہونیوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے
تاہم اب ساعر نے واضح کیا کہ ان کا اس ریاست کا وزیر جنگ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔