غزہ میں جنگ بندی کی نئی امریکی صیہونی تجویز

غزہ میں جنگ بندی کی نئی امریکی صیہونی تجویز

?️

سچ خبریں: امریکی صدر نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کے منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں اور فلسطینی مزاحمتی تحریک نے بھی اس تجویز کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا نیز یورپی ممالک نے بھی اس کا خیرمقدم کیا۔

ان‌بی‌سی‌نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غزہ میں مستقل اور مکمل جنگ بندی کے لیے تین مراحل پر مشتمل ایک منصوبہ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز میں متعدد رکاوٹیں

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں تقریر کے دوران یہ اعلان کیا کہ یہ تجویز اسرائیل کی طرف سے واشنگٹن کو پیش کی گئی ہے، فلسطینی مزاحمتی تحریک (حماس) نے بھی اس تجویز کو مثبت قرار دیا ہے نیز یورپی ممالک نے بھی اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

بائیڈن نے اس منصوبے کے اجرا سے پہلے کہا کہ یہ تجویز میری ٹیم کی جانب سے انتہائی سفارتکاری کے بعد پیش کی گئی ہے، یہ منصوبہ قطر کے ذریعے، جو مذاکرات کا ایک اہم ثالث ہے، حماس تک پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے سے دوسرے مرحلے میں جانے کے لیے بہت سی چیزوں پر مذاکرات کرنا ہوں گے، اور جب تک تمام پہلوؤں پر اتفاق نہیں ہو جاتا، دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ میں نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ سیاسی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس منصوبے کی حمایت کریں۔

ان‌بی‌سی‌نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق، اسرائیلی حکام نے بائیڈن کی طرف سے طے کیے گئے شرائط کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے مذاکراتی ٹیم کو ایک جامع منصوبہ پیش کرنے کی اجازت دی ہے جس میں ہمارے تمام اغوا شدگان کی واپسی اور حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کا خاتمہ شامل ہو۔

غزہ میں مستقل جنگ بندی کے منصوبے کی تفصیلات:

پہلا مرحلہ :

– مکمل جنگ بندی
– اسرائیلی افواج کا غزہ کے گنجان آباد علاقوں سے انخلا
– کچھ صیہونی قیدیوں کی رہائی اور کچھ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی
– فلسطینی شہریوں کا اپنے گھروں میں واپس جانا
– انسانی امداد میں اضافہ

دوسرا مرحلہ :

– دائمی دشمنیوں کا خاتمہ
– باقی قیدیوں کی رہائی کے لیے بات چیت
– اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلا

تیسرا مرحلہ :

– غزہ کی تعمیر نو کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبہ
– صیہونی قیدیوں کی لاشوں کو ان کے خاندانوں کو واپس کرنا

حماس: اس منصوبے پر ہماری نظر مثبت ہے

فلسطینی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان میں کہا کہ ہم جو بائیڈن کی تقریر میں مستقل جنگ بندی، غزہ سے قابض افواج کا انخلا، تعمیر نو اور قیدیوں کے تبادلے کی باتوں کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں۔

حماس نے کہا کہ امریکہ کا مؤقف اور علاقائی اور بین الاقوامی رائے کا مجموعی اتفاق غزہ کی جنگ کے خاتمے کی ضرورت پر مبنی ہے، یہ مجاہد عوام کی پائیداری اور ان کی دلیرانہ مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

حماس نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ مستقل جنگ بندی، صہیونی افواج کے مکمل انخلا، غزہ کی تعمیر نو اور پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی کی کسی بھی تجویز کے لیے مثبت اور تعمیری رویہ اختیار کرے گی۔

حماس نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل اس جنگ بندی کے لیے اپنا واضح عزم کا اظہار کرے تو قیدیوں کا تبادلہ بھی قابل عمل ہوگا۔

اقوام متحدہ نے بائیڈن کی تجویز کو مثبت قرار دیا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے بارے میں بائیڈن کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا اور اسے جنگ کو روکنے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے مناسب موقع قرار دیا۔

مزید پڑھیں: غزہ سے قابضین کا انخلا اور جنگ روکنا اولین ترجیح ہے: حماس

گوٹیرس نے جمعہ کی رات کہا کہ ہم نے غزہ میں بہت زیادہ درد و تباہی دیکھی ہے اور اب اسے روکنے کا وقت آ گیا ہے۔

یورپ کا جنگ بندی کے منصوبے کا خیرمقدم

جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے سربراہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی طرف سے تجویز کردہ نئے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

طاقت کا غلط استعمال،لاکھوں افراد کا قتل عام

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک پر

ڈیمز فنڈز حکومت کے بجائے ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہونا چاہیے، سابق اٹارنی جنرل

?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز

مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم کی عدالتی اصلاحات سے متعلق مقبوضہ علاقوں میں ہونے

الجزائر کے انتخابی نتائج کا اعلان، قومی لبریشن فرنٹ نے 105 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

?️ 16 جون 2021الجزائر (سچ خبریں) الجزائر کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر تشویش ہے، چیئرمین نیپرا

?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری

سیالکوٹ واقعہ پر مہوش حیات کا وزیر اعظم سے اہم مطالبہ

?️ 4 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ

بھارت جبر واستبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس

?️ 14 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کریں : پاکستانی سفیر

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے