نیتن یاہو کی برطرفی صہیونی معاشرے کے لیے ناگزیر ہے؛صیہونی کنست رکن کا مطالبہ

نیتن یاہو کی برطرفی

?️

سچ خبریں:صہیونی حکومت کے مخالف کنست رکن گیلاد کاریو نے بنیامین نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی برطرفی صہیونی معاشرے کی ایک ناگزیر ضرورت ہے۔

صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ کنست کے ایک اپوزیشن رکن نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی مکمل نااہلی ثابت کردی ہے۔

کنست کے اپوزیشن رکن گیلاد کاریو نے صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور ان کی برطرفی کو صہیونی  معاشرے کی ناگزیر ضرورت قرار دیا۔

انہوں نے نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کئی مرتبہ اسرائیل کی سلامتی کو نظر انداز کیا اور داخلی سلامتی کے انتظام میں مکمل نااہلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کاریو نے کہا: ایسے شخص کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ ہمارے مستقبل اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانا صہیونی  معاشرے کی ناگزیر ضرورت ہے۔

اپوزیشن جماعتیں اور صہیونی  عوام کے وسیع حلقے 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے متعلق ناکامیوں کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، تاہم نیتن یاہو نے اس طریقہ کار کو مسترد کرتے ہوئے اس کے بجائے ایسے کمیشن کی تشکیل کی حمایت کی ہے جس کے ارکان سیاسی طور پر مقرر کیے جائیں۔

کنست کے انتخابات 27 اکتوبر کو ہونے والے ہیں اور رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق نیتن یاہو اور ان کی جماعت لیکوڈ  اپنی مقبولیت اور سیاسی پوزیشن کھو رہے ہیں۔

دوسری جانب نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں مقدمہ جاری ہے، جبکہ غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے باعث وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے بھی مطلوب ہیں۔

غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری صہیونی  جنگ میں 73000 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی کے باوجود صہیونی  حملے بدستور جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اپوزیشن کی قیادت کیلئے نامزد کردیا

?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر

تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں وزارت داخلہ کا کوئی کردار نہیں

?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی حکومت

ٹرمپ 300 سے زائد خفیہ دستاویزات اپنے گھر لے گئے تھے:نیویارک ٹائمز

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ ریاستہائے متحدہ کے سابق

غزہ میں ایک اور صہیونی فوجی کمانڈر ہلاک

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:عبری زبان کے میڈیا نے غزہ میں صہیونی فوج کے ایک

سود کے نجی کاروبار کی ممانعت کا بل پنجاب اسمبلی میں منظور

?️ 17 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام کے

پاکستان نے اپنے دفاع کا حق درست استعمال کیا، بلاول بھٹو زرداری

?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری نے

مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب نے مسلم امہ سے اہم مطالبہ کردیا

?️ 15 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور

امریکی وزیر دفاع کا اس ملک کی فوج کے بارے میں اہم اعتراف

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع نے اس ملک کی فوج کی تیاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے