نیتن یاہو کو فلسطینیوں کے خلاف نسل‌کشی ختم کرنی ہوگی؛ اسپین کا مطالبہ

نیتن یاہو کو فلسطینیوں کے خلاف نسل‌کشی ختم کرنی ہوگی؛ اسپین کا مطالبہ

?️

سچ خبریں:اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل آلبارس نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل‌کشی کا فوری خاتمہ کرنا چاہیے،انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داران کے خلاف عدالتی تحقیقات ناگزیر ہیں اور پائیدار امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ممکن ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل آلبارس نے صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو سخت الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل‌کشی کو فوراً بند کرے اور حقیقی امن کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں امدادی مراکز موت کے جال بن گئے، انسانی حقوق کی آڑ میں صیہونی ظلم

رپورٹ کے مطابق، آلبارس نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ہمیں غزہ میں ہونے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے تمام تر کوششیں کرنی چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کو فلسطینیوں کے خلاف نسل‌کشی ختم کرنی چاہیے اور ایک حقیقی، پائیدار امن کے لیے اقدامات کرنے چاہییں۔ یہ امن صرف دو ریاستی حل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ممکن ہے۔

اسپین کے وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو لوگ غزہ میں نسل‌کشی کے ذمہ دار ہیں، انہیں لازمی طور پر عدالتی تحقیقات کے سامنے جواب دہ ہونا ہوگا، غزہ میں کسی بھی آئندہ امن عمل کا مستقبل، ان ناقابلِ برگشت قانونی تحقیقات پر منحصر ہے۔

دوسری جانب، لبنانی نیوز چینل المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ دوپہر 12 بجے (وقتِ غزہ) سے جنگ بندی کا پہلا مرحلہ نافذ ہو چکا ہے، جس کے تحت جنگ بندی کے عملی اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:غزہ جنگ بندی نسل کشی کے خاتمے کی جانب ایک قدم ہونا چاہیے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

یہ صیہونی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یورپی ممالک کی جانب سے اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل بڑھ رہا ہے، اور اسپین ان چند ممالک میں شامل ہے جو کھلے عام اسرائیل کی جنگی پالیسیوں پر تنقید کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران کے ساتھ معاہدے میں امریکہ کو نتن یاہو سے خطرہ 

?️ 13 جون 2026سچ خبریں:  نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے امریکی ذرائع اور حکام کے

عراقچی نے علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر زور 

?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے

نبیہ بری: ہم مل کر لبنان کو آزاد اور تعمیر کریں گے

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک کی آزادی کی

غاصبوں کے پیروں تلے زمین کانپ اٹھی

?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین

پنجاب بھر میں سکول 12 جنوری سے کھلیں گے

?️ 9 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے

امریکہ ہمیشہ سے اسرائیل اور اس کی دہشت گردی کا حامی

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے

لندن کے میئر کا صیہونی کمپنی کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:لندن کے میئر صادق خان نے پالانٹیر ٹیکنالوجیز نامی امریکی کمپنی

کیا یمن کو دوسرا شام بنایا جا سکتا ہے؟

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے