نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف 

نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف 

?️

سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی غزہ میں موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس غزہ میں باقی رہی تو یہ اسرائیل کی شکست اور ایران کے اثر و رسوخ کی بحالی کے مترادف ہوگا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں حماس کی جاری مزاحمت کو اسرائیل کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کی موجودگی صرف ایک عسکری چیلنج نہیں بلکہ ایک علامتی شکست ہے جس سے ایران کے زیر اثر محور کو دوبارہ تقویت ملے گی۔
نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کلپس جن میں صہیونی قیدیوں کو دکھایا گیا ہے  کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ یہ مناظر دیکھنا نہایت تکلیف دہ ہے، مگر یہ میرے عزم کو اور مضبوط کرتے ہیں کہ ہم ان قیدیوں کو ہر صورت واپس لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے فوجی اور سیاسی دباؤ بیک وقت استعمال کیا جائے گا، لیکن انہوں نے ایک بار پھر کسی عملی اقدام کے بغیر محض وعدہ کیا کہ تمام صہیونی قیدیوں کو واپس لایا جائے گا اور حماس کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
نیتن یاہو نے پرانے بیانات دہراتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حماس غزہ میں باقی رہی تو مزید صہیونی شہریوں کا اغوا ممکن ہے اور 7 اکتوبر جیسے حملے دوبارہ ہو سکتے ہیں۔ ان کے ان بیانات کو تجزیہ کار اسرائیل کی موجودہ ناکامیوں اور اندرونی دباؤ کے اعتراف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جاری جنگ میں نہ صرف حماس کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے بلکہ داخلی طور پر بھی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مطالبے میں تیزی آ چکی ہے، جس کے باعث نتنیاہو کی حکومت سخت دباؤ میں ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا یروشلم میں آباد کاری کا نیا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیثم ابو الفل نے

برطانیہ: فلسطینی سرزمین کو کم نہ کیا جائے

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: برطانوی حکومت کے حکام نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں

دمشق کی خاموشی آنکارا کی صلح سے ٹوٹی

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:    ترکی کے سیاسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام

تنازعات کے درمیان مشترکہ یورپی لڑاکا جیٹ منصوبے کا خاتمہ

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: مشترکہ یورپی لڑاکا جیٹ منصوبے پر مہینوں کے تنازعات کے

اسرائیل کی جنگ کو بھڑکانے کے لئے نئی فوجی ٹیکنالوجی

?️ 2 دسمبر 2025 اسرائیل کی جنگ کو بھڑکانے کے لئے نئی فوجی ٹیکنالوجی اسرائیلی

یمن کے شہر الحدیدہ کے ایک علاقے پر فضائی حملہ

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کے المسیرہ نیٹ ورک نے آج منگل کی صبح

کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے تیارہیں: آرمی چیف

?️ 11 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا

نیتن یاہو نے جنگ میں شکست کا غصہ الجزیرہ پر اتارا

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے