?️
سچ خبریں:عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں بحران کے آغاز سے اب تک 35 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔ تنظیم نے مزید مفقودین کی تلاش کیلئے قومی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی اور بحران کے آغاز سے اب تک 35 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل شام میں بحران کو بڑھانے کا خواہاں
رپورٹ کے مطابق، ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ شامی حکومت نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ایک قومی کمیٹی قائم کی ہے، جو اس اہم انسانی مسئلے کے حل کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ 35 ہزار سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کے کیسز اب تک سرکاری طور پر رجسٹر کیے جا چکے ہیں، لیکن حقیقت میں لاپتہ افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
ریڈ کراس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش اور بازیابی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
ماہرین کے مطابق، شام میں داخلی بحران کے آغاز، بشار الاسد حکومت کے خلاف شورش اور جاری خانہ جنگی کے بعد، ہزاروں شہری اغوا اور لاپتہ ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بہت سے شہریوں کو دہشت گرد گروہوں، بالخصوص الجولانی گروپ کے جنگجوؤں نے اغوا کیا ہے۔
انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی تنظیمیں شام میں لاپتہ افراد کے مسئلے کو ایک بڑی انسانی المیہ قرار دیتے ہیں اور عالمی برادری سے اس بحران کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ریڈ کراس نے اس حوالے سے شامی حکومت کے تعاون سے خصوصی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حکومت سے نکلنے کی اتحادیوں نے مشروط حمایت کردی
?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق میں مسلم لیگ ن کے ساتھ شامل اتحادیوں
مئی
یوسف رضا گیلانی کی ہار پکی ہے:وزیر داخلہ
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع
مارچ
خاشقجی کے خون کا سودا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترک ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترکی
اپریل
پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا
?️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا،ن لیگ کے وہم
اپریل
مشکل وقت میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہیے:وزیراعظم
?️ 27 ستمبر 2022دادو: (سچ خبریں)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے
ستمبر
صیہونی غزہ پر حملہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچتے ہیں
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں
جون
شیخ رشید نے ازاد کشمیر میں جیت کے بعد بڑا بیان دے دیا
?️ 26 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)۔ لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ
جولائی
ترکی ہمارا چوتھا اہم تجارتی شریک ہے: تل ابیب
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی اقتصادیات اور صنعت کے وزیر اورنا بریبائی
جولائی