ایران کے شہید رہبر کی تشییع جنازہ میں کے کروڑوں افراد کی شرکت ایران کی طاقت کا مظاہرہ ہے: صیہونی اخبار

تشییع جنازہ

?️

سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے ایران کے شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تشییع جنازہ میں کروڑوں افراد کی شرکت کو ایران کی طاقت کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ذریعے تہران یہ پیغام دے رہا ہے کہ اس کے انقلاب کی فکر کی کوئی جغرافیائی حد نہیں۔

ایک صہیونی اخبار نے ایران کے شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تشییع جنازہ میں کروڑوں افراد پر کی شرکت کو  ایران کی طاقت کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریب کا امریکہ کے لیے واضح سیاسی پیغام ہے اور اس کے ذریعے تہران یہ یقین دہانی کرا رہا ہے کہ اس کے انقلاب کی فکر کسی جغرافیائی حد کی پابند نہیں۔

صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے لکھا کہ ایران کے مرحوم رہبر کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت طاقت کے اظہار کے مترادف ہے اور یہ امریکہ کے لیے ایک واضح سیاسی پیغام بھی ہے۔

اخبار کے مطابق تہران اس عوامی اجتماع کے ذریعے یہ اعلان کر رہا ہے کہ اس کے انقلاب کی حدود کسی سرحد تک محدود نہیں۔

دوسری جانب اسی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تل ابیب نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوران ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار عباس عراقچی اور محمد باقر قالیباف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

واضح رہے کہ ایران کے شہید رہبر سید علی حسینی خامنہ ای کی الوداعی تقریب چند گھنٹے قبل تہران میں امام خمینی مصلیٰ میں ان کے لاکھوں عقیدت مندوں کی موجودگی میں شروع ہو چکے ہیں۔

وداعی تقریب ہفتہ اور اتوار کو امام خمینی مصلیٰ تہران میں منعقد ہوگی جبکہ پیر کے روز ایران کے عوام کی وسیع شرکت کے ساتھ تہران میں شہید رہبر انقلاب کی کی تشییع جنازہ کرے گی۔

اس کے بعد منگل کے روز شہید رہبر انقلاب کے جسد خاکی کو تشییع کے لیے قم منتقل کیا جائے گا، جبکہ بدھ کے روز کربلا اور نجف میں بھی تشییع ہوگی ، آخر میں جمعرات کے روز حرم امام رضا میں انجام تدفین انجام دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے خلاف بھوک پر حماس کا ردعمل

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے غزہ کے عوام کو بھوک سے مرنے

ٹرمپ غیر مشروط اقتدار کے خواہاں: ہیرس

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی

چار صہیونی وزیروں کا مغربی کنارے پر مکمل قبضہ کرنے کا مطالبہ

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:چار اعلیٰ صہیونی وزراء نے مغربی کنارے پر مکمل طور

اسرائیل کا دفاعی نظریہ غزہ کی سرحد پر منہدم 

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق حماس کی طرف سے ہفتے کے روز

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلاول کو اپنی جان کہہ دیا

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر

زہران ممدانی نیویارک کے میئر انتخابات میں کیسے جیتا ؟ 5 اہم وجوہات

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس سے منسلک ویب سائٹ دی ہل نے گزارش کیا

عراقی پارلیمنٹ عہدیدار کا قابض امریکی فوج کے بارے میں بیان

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن نے

جرمنی کا امریکا سے مزید 15 ایف-35 جنگی طیارے خریدنے کا منصوبہ

?️ 20 اکتوبر 2025جرمنی کا امریکا سے مزید 15 ایف-35 جنگی طیارے خریدنے کا منصوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے