فلسطینیوں کا قتلِ عام، پوری انسانیت کے خلاف جنگ ہے:صدر ونزوئیلا 

فلسطینیوں کا قتلِ عام، پوری انسانیت کے خلاف جنگ ہے:صدر ونزوئیلا 

?️

سچ خبریں:صدر ونزوئیلا نیکولس مادورو نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی اور عالمی تسلط کی ایک حکمت عملی قرار دیا۔ انہوں نے صہیونزم کو جدید ناززم قرار دیتے ہوئے فلسطین کی آزادی کو انسانیت کی فتح سے تعبیر کیا۔

ونزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو نے اپنے ہفتہ وار پروگرام (+Con Maduro) میں ایک بار پھر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتلِ عام صرف مشرق وسطیٰ کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔
مادورو نے کہا کہفلسطینی عوام کا قتل عام، ہم سب کا قتل عام ہے۔ روزانہ 40 سے 50 فلسطینیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ ان کو کھانے کا لالچ دے کر پھنسایا جاتا ہے اور پھر امریکی ایف-35 طیاروں سے ان پر بمباری کی جاتی ہے۔ یہ بلاشبہ ایک منظم نسل کشی ہے۔
صدر ونزوئیلا نے واضح کیا کہ یہ جرائم الگ تھلگ نہیں، بلکہ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد پوری دنیا پر تسلط قائم کرنا ہے۔
لیکن انہوں نے کہا کہ اس ظلم کے باوجود، دنیا بھر میں شعور اور مزاحمتی تحریکیں جنم لے رہی ہیں — چاہے وہ امریکہ ہو، یورپ، ایشیا، افریقہ یا لاطینی امریکا۔
مادورو نے کہا نخآج کا صہیونزم وہی ہے جو بیسویں صدی میں ناززم تھا۔ جس طرح سوویت ریڈ آرمی نے نازی کیمپوں کو آزاد کیا، آج ہماری باری ہے کہ فلسطین کو صہیونی نسل کشی سے نجات دلائیں۔
انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ جلد یا بدیر حق اور فلسطینیوں کی جانوں کی فتح ان صہیونی نازیوں پر ہوگی جو فی الحال سزا سے محفوظ ہیں۔
مادورو نے تنبیہ کی کہ اسرائیل اور اس کے حمایتی تاریخ کو دہرانا چاہتے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کو، عالمی ضمیر کو اور امن کی تحریکوں کو خاموش کرنا چاہتے ہیں بالکل ویسے ہی جیسے نازیوں کے ظہور سے پہلے ‘عصبة‌الملل’ ختم کر دی گئی تھی۔
مادورو نے اقوام متحدہ کی نمائندہ فرانچسکا آلبانیز کی جرأت کو سراہا جنہیں حال ہی میں امریکا نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر پابندیاں لگا دیں،انہوں نے کہا کہ فرانچسکا اور تمام انسانی حقوق کے محافظ، نئی انسانیت کے ہیرو ہوں گے۔
مادورو نے زور دیا نخ ہم عسکری یا معاشی طاقت نہیں، لیکن ہم بولیواری طاقت ہیں — کیونکہ ہمارے پاس سچ کی آواز ہے، اور ہم یہ دنیا کو سناتے ہیں،انہوں نے عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دہراتے ہوئے کہا کہ امن کا ضامن نہ امریکا ہے، نہ اسرائیل — بلکہ وہ ممالک جو امن چاہتے ہیں، وہی اسے حاصل کریں گے۔
مادورو نے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف کی اس رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا کہ 60 ہزار سے زائد فلسطینی بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا نخ یہ ایک ‘جنگِ نابودی’ ہے ،فلسطینی قوم کو ختم کرنے کی کوشش۔
اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ اب تک 70 فیصد گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے شدید قحط، محاصرہ اور بھوک سے انسانی بحران جنم لے چکا ہے

مشہور خبریں۔

دمشق اور تل ابیب کے درمیان پیرس میں امریکی ثالثی میں سیکیورٹی مذاکرات

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: ایک باخبر سفارتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ شام

ٹرمپ کے مشیر نے یوکرین جنگ کو مودی کی جنگ قرار دیا

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر معاشی مشیر پیٹر ناوارو

صیہونی یمنیوں کو اپنے لیے خطرہ کیوں سمجھتے ہیں؟

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے اسرائیل کے

اسلام آباد: کروڑوں روپے کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے

ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر

 آئرلینڈ ممکنہ روسی حملے کے خلاف یورپ کا سب سے کمزور سیکورٹی لنک

?️ 22 دسمبر 2025 آئرلینڈ ممکنہ روسی حملے کے خلاف یورپ کا سب سے کمزور سیکورٹی

نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف بغاوت

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:عدالتی نظام میں اصلاحات کے کابینہ کے منصوبے کا دفاع کرتے

سویڈا میں انسانی تباہی؛ ہسپتال میں لاشوں کے ڈھیر اور زخمیوں کی موت

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتے سے سویداء کے دروزی اکثریتی صوبے میں ابو محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے