?️
سچ خبریں:امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے بعد غذائی امدادی پروگرام معطل ہونے کے خطرے نے کروڑوں خاندانوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے،نئی تحقیق کے مطابق اکثر امریکی ڈرتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں کھانا فراہم نہیں کر سکیں گے۔
ایک تازہ عوامی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے غذائی امداد کے پروگراموں میں تعطل اور حکومت کے مسلسل شٹ ڈاؤن کے بعد، امریکہ کے اکثر شہری اپنے خاندانوں کے بھوکے رہ جانے بابت شدید پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹ کی جانب سے حکومت کی بندش ختم کرنے کے ڈیموکریٹس کا بل مسترد
امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق، پریآندم تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کیے گئے اس سروے میں واضح ہوا کہ اکثر امریکیوں کو خوف ہے کہ اگر حکومتی شٹ ڈاؤن جاری رہا تو غذائی امداد کی فراہمی میں تاخیر کے باعث کئی خاندانوں کو اپنے کھانے کی مقدار کم کرنا پڑے گی یا بعض اوقات کھانا ترک کرنا ہوگا۔
سروے کے نتائج کے مطابق، تقریباً 77 فیصد شرکاء کا کہنا ہے کہ حکومت کے بند رہنے سے ملک میں بھوک میں اضافہ ہو گا، جبکہ 83 فیصد کا خیال ہے کہ کئی خاندان کھانے کے معمولات کو محدود کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
حکومتی شٹ ڈاؤن کے بعد، وہ غذائی امدادی پروگرام جو تقریباً ۴۲ ملین امریکی شہریوں کو سہارا فراہم کرتا ہے، ادائیگیاں روکنے کے خطرے سے دوچار ہے۔ اس صورتحال میں مقامی خیراتی ادارے اور رضاکار متاثرہ خاندانوں کے لیے ہنگامی امداد تقسیم کر رہے ہیں۔
امریکہ میں وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کو تقریباً 40 دنہو چکے ہیں، اور ریپبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان اب تک بجٹ کی منظوری کے تنازع پر کسی سمجھوتے تک نہیں پہنچ سکے۔
مزید پڑھیں:امریکہ حکومتی بندش کے جال میں؛ فوجیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکل
حکومتی شٹ ڈاؤن صرف ضرورت مندوں کو غذائی امداد سے محروم نہیں کر رہا، بلکہ پروازوں کی منسوخی، عوامی خدمات کی معطلی، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غربت اور بھوک کے پھیلاؤ کا بھی باعث بن رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
میں نے بجٹ کے تعلیمی اخراجات پر تحریری اختلاف کیا ہے۔ عرفان صدیقی
?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان
جون
شام پر 180 روزہ امریکی پابندیاں ہٹانے پر گولانی حکومت کا ردعمل
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے شام
مئی
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جارہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ عطا تارڑ
?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ
فروری
قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، سربراہ آئینی بینچ
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس
فروری
ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر ہمارا ردعمل شدید ہوگا۔ محسن نقوی
?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ
اکتوبر
جولانی اور نیتن یاہو کی واشنگٹن میں ملاقات کا امکان
?️ 27 اگست 2025اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
اگست
یورپی یونین کی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی مذمت
?️ 3 فروری 2026یورپی یونین کی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی
فروری
صیہونیوں کے جال میں پھنسانے کے منصوبوں کا ماسٹر مائنڈ کینسر میں مبتلا
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے سینئر مشیر اور فلسطین مخالف معاہدے کے
جولائی