?️
سچ خبریں: مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست دی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف دیوان بین الاقوامی عدالت (ICJ) میں دائر کیے گئے نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی کاروائی کیوں حیران کن تھی؟
یہ خبر مالدیپ کے صدر محمد مویزو نے ایکس پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں دی، انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے 1948 کے نسل کشی کی روک تھام کے کنونشن پر عمل درآمد کے لیے اس مقدمے میں شامل ہو رہا ہے۔
مویزو نے کہا کہ ان کی درخواست دیوان کے آئین کی دفعہ 63 کے تحت کی گئی ہے جو ممالک کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ کسی معاہدے کی تشریح کے بارے میں اپنے موقف کو پیش کرنے کے لیے مقدمے میں شامل ہو سکیں۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر اسے ذمہ دار ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی ختم کرنی چاہیے۔
صدر مالدیپ نے فلسطینی عوام کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو اور یہ ریاست 1967 کی سرحدوں کے مطابق قائم ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں: ترکی کے صیہونی مخالف مقدمے میں شمولیت کی تصدیق
یاد رہے کہ اس سے قبل نکاراگوا، کولمبیا، لیبیا، میکسیکو، فلسطین، اسپین اور ترکی بھی غزہ میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھاری ڈیوٹی کی وجہ سے بھارت کے ساتھ تجارت معطل ہے، اسحٰق ڈار
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے قومی اسمبلی کو
مئی
براہ راست تل ابیب مکہ فلائٹ لائن قائم کرنے کے بارے میں معاریو کا دعویٰ
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریف نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
مئی
یوکرین کی امداد کرنے کے لیے امریکی شرطیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے یوکرین کو فوجی مدد جاری رکھنے کے
جون
آنکارا اور تل ابیب کے تعلقات کا مطلب ترکی کا فلسطین کی حمایت سے گریز
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: ترکی ان اسلامی ممالک میں سے ایک ہے جو
اگست
چین کی کراچی ایئرپورٹ دھماکے کی مذمت، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی سفارتخانے نے گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے
اکتوبر
سوڈان میں رپیڈ ایکشن ملیشیا کا ہولناک جرم
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: سوڈان کے وسطی علاقے میں واقع ایک گاؤں پر رپیڈ
جون
لاہور: پی ٹی آئی کی زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی جاری
?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں جنوبی نابلس میں 31 فلسطینی زخمی
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جابرانہ کاروائیوں
فروری