?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے لبنان کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
صہیونی حکومت کے وزیر ایتمار بن گویر نے لبنان میں فوجی کارروائی جاری رکھنے اور جنوبی لبنان کو اسرائیل کے کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی مشاورت بھی جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز صہیونی ٹیلی ویژن چینل 11 سے گفتگو میں بن گویر نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب کو جنوبی لبنان میں مکمل آزادی کے ساتھ کارروائی کرنے کا حق ہونا چاہیے اور اس علاقے کو اسرائیل کے لیے کھیل کا میدان بنایا جانا چاہیے۔
بن گویر نے مزید کہا کہ اگر صہیونی فوج کو مکمل آزادی عمل حاصل ہو تو کم تعداد میں فوجیوں کے ساتھ بھی اپنے فوجی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کسی بھی ممکنہ معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو مشورہ دیا کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات برقرار رکھیں لیکن لبنان میں جنگ بندی قبول نہ کریں۔
ان کے مطابق، ٹرمپ کے ساتھ احترام کے ساتھ بات چیت ضروری ہے لیکن لبنان میں جنگ بندی سے اتفاق نہیں کیا جا سکتا۔
بن گویر نے کہا کہ جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں تاکہ حزب اللہ کو دوبارہ اپنی صلاحیتیں بحال کرنے کا موقع نہ ملے۔
اس دوران صہیونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کے محاذ پر نیہ صورتحال اور جنوبی لبنان میں فوجی تعیناتی کے حوالے سے مختلف منظرنامے زیر غور ہیں۔
چینل 12 کے مطابق، سیاسی اور سیکیورٹی حلقوں میں زرد لکیر کے پیچھے بعض علاقوں سے جزوی انخلا پر بھی بحث جاری ہے، جن میں قلعت الشقیف کا علاقہ شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان مشاورت کے ساتھ سیکیورٹی اور سیاسی سطح پر متعدد اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔
معتبر ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکہ نے اسرائیل سے جنوبی لبنان سے مکمل انخلا کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے، تاہم بعض رپورٹس کے مطابق اسرائیل خود مرحلہ وار انخلا کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔
چینل 12 کے مطابق اس معاملے پر صہیونی حکام کے درمیان اختلافات موجود ہیں، کچھ حکام ان علاقوں کو اسٹریٹجک اور علامتی طور پر اہم قرار دیتے ہوئے وہاں موجودگی برقرار رکھنے کے حق میں ہیں، جبکہ کچھ محدود انخلا کو سیاسی دباؤ کم کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی سرحدی علاقوں میں عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، جسے معمول کی صورتحال کی طرف واپسی قرار دیا جا رہا ہے۔
اسی دوران چینل کان نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو کے حکم پر جنوبی لبنان میں بعض فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا دور واشنگٹن میں منگل کے روز متوقع ہے، جس میں جنوبی لبنان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیل کوشش کر رہا ہے کہ جنوبی لبنان میں کسی بھی تبدیلی کو سیاسی معاہدے کا حصہ دکھایا جائے، نہ کہ امریکی دباؤ کا نتیجہ۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مکمل طور پر لبنان سے انخلا کرنا ہوگا اور کسی بھی سیکیورٹی زون کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی 24 مقدمات میں راہداری، حفاظتی ضمانت منظور
?️ 16 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر
فروری
صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کی بجلی اور انٹرنیٹ منقطع کر دیا
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ القدس حکومت
اپریل
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں:نئے ایرنی صدر
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:ایران کے صدر نے پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے
اگست
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ علاقائی صورت حال کا جائزہ
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے
مارچ
جنگ صیہونی حکومت کے لیے کیسی جا رہی ہے؟
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف کا اعتراف کیا کہ اسرائیلی
اکتوبر
ہم اندر سے تباہ ہو رہے ہیں:سابق صیہونی وزیر جنگ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے مقبوضہ سرزمین پر مزاحمتی گروپوں کے
اپریل
پیوٹن کے ایران کے سفر سے امریکی پریشان
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: منگل 28 جولائی کی شب تہران نے دوسری مرتبہ آستانہ
جولائی