?️
سچ خبریں:چنے جنوبی سرحدی دیہات کی زرعی زمینوں پر زہریلے مادے چھڑکنے کے خلاف اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی شکایت درج کرانے کے لیے جامع سائنسی اور قانونی دستاویزات تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔
لبنان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں نئی شکایت پیش کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان کی سیاسی جماعتوں اور تحریکوں کی حزب اللہ کے ساتھ بے مثال یکجہتی
لبنان کے صدر جوزف عون کی جانب سے وزارت خارجہ کو اسرائیلی رژیم کی طرف سے لبنانی زرعی اراضی کی تباہی کے خلاف شکایت کے لیے ضروری دستاویزات جمع کرنے کی ہدایت کے بعد، وزارت نے اعلامیہ جاری کیا کہ صدر کی ہدایات کے مطابق اسرائیلی حملوں کی دستاویز سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس میں کئی دیہات میں زرعی زمینوں اور باغات پر زہریلے مادے چھڑکنے کے واقعات شامل ہیں۔
لبنانی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ وہ وزارت زراعت، وزارت ماحولیات، وزارت صحت عامہ اور متعلقہ سائنسی و تحقیقی اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کرے گی تاکہ ایک جامع سائنسی اور قانونی فائل تیار کی جا سکے جو ان سنگین خلاف ورزیوں کو مستند کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فائل میں استعمال شدہ مواد کی نوعیت کی شناخت اور بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ان کی مطابقت کی تصدیق شامل ہوگی، جس کے لیے ان مادوں کا موازنہ متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنز کے تحت ممنوعہ مادوں کی فہرست سے کیا جائے گا۔
وزارت نے واضح کیا کہ ان دستاویزات کی تکمیل کے بعد، وزارت خارجہ اسرائیل کے خلاف باقاعدہ شکایت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرے گی۔
جنوبی لبنان کی زرعی زمینوں کو تباہ کرنے اور پودوں کی نشوونما روکنے کے لیے اسرائیلی رژیم کی جانب سے زہر چھڑکنے کے مجرمانہ اقدام کے بعد، صدر جوزف عون نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی طیاروں کی طرف سے جنوبی سرحدی دیہات کی زمینوں اور باغات پر زہر چھڑکنا جارحانہ اقدام اور لبنان کی حاکمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ وزارت زراعت، ماحولیات اور صحت عامہ کے ساتھ مل کر ایک مستند فائل تیار کرے تاکہ اس جارحیت کے خلاف تمام ضروری قانونی اور سفارتی اقدامات کے لیے تیار رہا جا سکے اور متعلقہ بین الاقوامی فورمز میں شکایات درج کرائی جا سکیں۔
یونیفل، یعنی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج، کی جانب سے جنوبی لبنان کی زرعی زمینوں پر اسرائیلی زہریلے اسپرے کے حملے کی رپورٹ کے بعد، اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 12 نے کل اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے زرعی زمینوں کی تباہی کے بعد یونیفل نے اس اقدام پر احتجاج کیا ہے۔
تاہم اسرائیلی فوج کے باخبر ذرائع نے اسی میڈیا کو بتایا کہ وہ جنوبی لبنان کی نباتاتی پوشش کو تباہ کرنے کا عمل جاری رکھیں گے۔
اس منصوبے کے تحت اسرائیلی اسپرے طیارے مسلسل سرحدی علاقوں میں لبنانی سرزمین کے اندر مختلف زہریلے مادے چھڑک رہے ہیں تاکہ پودوں کی نشوونما روکی جا سکے، جس پر یونیفل نے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا اور اسے قرارداد 1701 کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: تل ابیب نے لبنان کے ساتھ آبی سرحدیں کھینچنے کے امریکی منصوبے کو قبول کیا
یہ اسپرے بلیو لائن کے قریب علاقوں میں کیا گیا اور اسرائیلی فوج نے بے شرمی کے ساتھ امن فوج کے اہلکاروں کو وہاں سے دور جانے اور پناہ لینے کا حکم دیا۔


مشہور خبریں۔
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت ایران کے مقرر کردہ راستے سے جاری
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:امریکہ کی جارحانہ کارروائیوں کے سائے میں آبنائے ہرمز میں آمد
جون
ٹرین حادثے کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آگئے
?️ 14 جون 2021گھوٹکی (سچ خبریں) رپورٹ کے مطابق لگیج وین میں حد سے زیادہ
جون
ٹرمپ کے تصورات کے برعکس، ایران متحد ہے: دی گارڈین
?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:اخبار گارڈین نے لکھا ہے کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ، صدرِ
اپریل
حزب اللہ کریوت کو کیوں مسلسل نشانہ بنا رہی ہے؟
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: معتبر ذرائع نے حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین
اکتوبر
پاکستان کی فی کس آمدنی گر کر 1568 ڈالر رہ گئی
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے
مئی
ایران کی عرب ممالک کو شدید وارننگ، امریکی حملے کو روکنے کا باعث بنی کہ روئٹرز
?️ 6 اگست 2026سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے پانچ معتبر ذرائع کے حوالے
اگست
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں،مریم نواز
?️ 5 جولائی 2022لاہور(سچ خبریں) مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ہم پیٹرولیم مصنوعات
جولائی
کامران مرتضیٰ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات مانگ لیے
?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قانونی مشیر
دسمبر