غزہ میں شہدا کی تازہ ترین تعداد

غزہ

?️

سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 73462 اور زخمیوں کی تعداد 174509 ہوگئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 73462 جبکہ زخمیوں کی تعداد 174509 ہوگئی ہے۔

المسیرہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 شہیدوں کی لاشیں اور 13 زخمیوں کو غزہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں لائے گئے شہیدوں میں 5 فلسطینی صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں شہید ہوئے، جبکہ 1 زخمی فلسطینی گزشتہ زخموں کی شدت کے باعث دم توڑ گیا۔

وزارت نے مزید کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، تاہم موجودہ حالات کے باعث امدادی کارکن ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 1326 فلسطینی شہید اور 4398 زخمی ہوچکے ہیں۔ اس دوران ملبے تلے دبے 815 شہیدوں کی لاشیں بھی نکالی جاچکی ہیں۔

وزارت صحت نے ایک عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں ایک فلسطینی کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع دی اور کہا کہ عمارتوں کے منہدم ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ چند منٹ قبل پیش آنے والے ایک واقعے کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 2 فلسطینی بچے شہید جبکہ 6 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ڈیڑھ برس کے دوران ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ملے، وزیراعظم

?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ 15،

امریکی فوج کے اعلیٰ جنرل اپنے عہدے سے برطرف

?️ 8 اگست 2026سچ خبریں:امریکی فوج کی پانچویں کور کے کمانڈر جنرل چارلس کوستانزا کو

مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں گیارہ فلسطینی شہری گرفتار

?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے

شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی کی کوششیں

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی

اقوام متحدہ کا 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کا دن مقرر کرنے کا اعلان

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بل پاس کیا گیا

سانحہ اسلام آباد: مریم نواز نے بسنت کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں

?️ 6 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد سانحے

صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گندم کے کھیتوں کو لگائی آگ

?️ 9 جون 2022سچ خبریں: صیہونی آباد کاروں نے جمعرات کو نابلس کے جنوب میں

مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابات میں تاخیر کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو ٹھہرا دیا

?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے امیر اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے