کویت کا اسرائیل کے خلاف سخت بیان

کویت کا اسرائیل کے خلاف سخت بیان

🗓️

سچ خبریں: کویتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ کویتی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم، خاص طور پر رفح میں شہریوں اور فلسطینی پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رفح میں خوفناک صیہونی جاحیت میں امریکہ کا کیا کردار ہے؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم رفح میں صیہونی فوجیوں کے فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے اقدام کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا اور شہریوں کا قتل عام اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ صیہونی حکومت انسانیت سے عاری ہے اور امن کی زبان نہیں سمجھتی۔

مزید پڑھیں: رفح میں قتل عام کے بعد؛ بائیڈن کی سرخ لکیر کہاں ہے؟

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے اپنی حالیہ وحشیانہ حملوں اور جنگی جرائم کے دوران رفح میں بے پناہ فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں لیکن عالمی برادری نے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی کاروائی نہیں کی بلکہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے اگست، ستمبر کے بجلی کے بل نہ لینے کا اعلان

🗓️ 14 ستمبر 2022بلوچستان: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اگست

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں، فرد جرم ایک بار پھر مؤخر

🗓️ 7 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے و سابق

صیہونیوں نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی

🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد لے جانے والے صرف

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دنیا بھر کے ممالک اور رہنماؤں کا ردعمل

🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا کے مختلف ممالک اور اہم سیاسی شخصیات نے غزہ میں

آئینی اور سیاسی میدان جنگ میں موجودہ حکومت کی کارکردگی؛فواد چوہدری کی زبانی

🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک غیر معمولی سانحہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، اسحٰق ڈار

🗓️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا نوٹس لے: نعیم خان

🗓️ 3 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس

بشار اسد کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی  

🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:بشار اسد کی اہلیہ نے طویل خاموشی کے بعد پہلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے