کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اسرائیل کے خلاف اہم مطالبہ کردیا

کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اسرائیل کے خلاف اہم مطالبہ کردیا

?️

کویت (سچ خبریں)  کویت نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے قانونی میکانزم کو متحرک کرے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے لیے اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے۔

یہ بات اقوام متحدہ اور جنیوا میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مستقل نمائندے سفیر جمال الغنیم نے 22 فروری سے 23 مارچ تک منعقد ہونے والے کونسل کے 46 ویں اجلاس سے پہلے کویت کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں کہی۔

سفیر الغنیم نے کہا کہ کویت کی ریاست معصوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل (قابض ریاست ) کے ذریعہ کیے گئے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے بشمول مشرقی بیت المقدس پر قابل اطلاق انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں اور دفعات کا احترام یقینی بنایا جائے۔
کویت کے سفیر نے فلسطینی عوام کے خلاف قابض ریاست کی بار بار ہونے والی جارحانہ کارروائیوں اور خلاف ورزیوں کی سنگینی کی نشاندہی کی اور کہا کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ناقابل قبول ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاک، بھارت آبی تنازع پر  مذاکرات کل ہوں گے

?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں )پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازع پر

برطانوی پارلیمنٹ نے فیروز خان کو بھی ایوارڈ سے نواز دیا

?️ 28 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور فہد

ملک میں 2400 مربع کلومیٹر پر محیط 14نئے آئل گیس کی دریافت ہوئے

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر کا سماجی

اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ہونے والا فیصلہ ناکام ہوگیا

?️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  حکومت اور اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے

آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے میں تاخیر، اسٹاک مارکیٹ میں 537 پوائنٹس کی کمی

?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے نویں

صہیونی وزرائے اعظم انسانی سمگلر کے قریبی وابستگیوں کی فہرست میں شامل 

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ

جنوبی کوریا کا ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت پر خیرمقدم

?️ 26 جون 2026سچ خبریں: جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو هیون نے آج جمعہ کی

امریکہ کے تباہ کن رویے شامیوں میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کا باعث

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام الصباح نے اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے