اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد پولیس کی جانب سے دو اردنی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد اردن نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کارتے ہوئے اپنی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل منگل کے روز اردنی وزارت خارجہ وسمندر پار امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس میں دو اردنی شہریوں کی گرفتاری کے واقعے پر عمان میں متعین اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے ان سے سخت احتجاج کیا ہے اور دونوں اردنی شہریوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی سفیر سے کہا گیا ہے کہ وہ تل ابیب میں موجود اردنی سفارت خانے کو دونوں شہریوں تک رسائی کی اجازت دے۔
اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی بترا کے مطابق وزارت خارجہ نے اسرائیلی سفیر پر زور دیا ہے کہ وہ حراست میں لیے دونوں شہریوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت ضروری معاونت اور ان کی مدد کی اجازت دیں۔
اردنی وزارت خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اردنی شہریوں کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے قیدیوں کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔
قبل ازیں اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے کہا تھا کہ وزارت خارجہ اسرائیل میں گرفتار ہونے والے اپنے دو شہریوں کے حوالے سے تل ابیب میں قائم اردنی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اردنی سفارت خانہ قیدیوں کے وکیل کے ذریعے ان کے ساتھ رابطے میں ہے۔
الفائز نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے اردنی سفیر کو اردنی شہریوں کی گرفتاری پر سخت پیغام میں احتجاج کرتے ہوئے انہیں فوری طور ہر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
شہید سلیمانی خطے کی تمام اقوام کی جانب سے تحسین کے مستحق ہیں:جہاد اسلامی
جنوری
بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر سمیت 6 اہلکار شہید
ستمبر
کورونا: ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری
مارچ
معاشی صورتحال کی بہتری کے لئےمنصوبہ بندی کر لی ہے: وزیر خزانہ
اگست
صدر مملکت نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے
جنوری
ٹرمپ امریکی صدر بن جائیں گے تو نیٹو کے ساتھ کیا کریں گے؟
اگست
روس کا سلامتی کونسل سے اسرائیل کے لیے مطالبہ
اپریل
24سال بعد پاکستان کا مالیاتی خسارہ سرپلس میں تبدیل
نومبر