7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوج کی کارکردگی پر شرمندگی محسوس ہوئی:اعلی صیہونی فوج افسر 

7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوج کی کارکردگی پر شرمندگی محسوس ہوئی:اعلی صیہونی فوج افسر 

🗓️

سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سابق شعبہ آپریشنز کے سربراہ نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کے محاصرے والے علاقے میں اسرائیلی فوج کی کارکردگی پر شرمندگی کا اظہار کیا۔  

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شهاب کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سابق افسر یسرائیل زیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی سرحد کے قریب کیبوتس ناحال عوز میں فوجی کارروائی پر شرمندگی محسوس ہوئی۔
 زیف نے کہا کہ اس دن مسلح فلسطینی گروپ قسام بریگیڈز نے مکمل طور پر ناحال عوز کو اپنے قبضے میں لے لیا، جب کہ اسرائیلی فوج کا ایک مکمل گروپ اس قصبے کے گرد موجود تھا مگر اندر جانے میں تذبذب کا شکار تھا۔
زیف نے مزید بتایا کہ جب وہ ناحال عوز کے قریب پہنچے، تو انہوں نے دیکھا کہ ایک پوری فوجی بٹالین وہاں کیبوتس کے دروازے پر موجود تھی لیکن مسلح عناصر کے ساتھ مقابلہ کرنے سے گریز کر رہی تھی۔
جب زیف نے براک خیریم، جو اس فوجی بٹالین کا کمانڈر تھا، سے سوال کیا کہ وہ کیوں کیبوتس میں داخل ہونے اور مزاحمت کرنے میں دیر کر رہے ہیں، تو اس نے جواب دیا کہ اسے اندر ہونے والے واقعات کی معلومات اکٹھی کرنے کی ضرورت ہے، اس کے بعد کئی گھنٹوں تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور صورتحال جوں کی توں رہی۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے نے بشری بی بی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی

🗓️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو کیس میں ایف آئی اے 

غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کی نئی تجویز

🗓️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: روئٹرز نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور فلسطینی

دولت مشترکہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے، وزیراعظم

🗓️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے

حکومت نے بجلی سستی کر دی

🗓️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بجلی 21 پیسے فی یونٹ

ایران کا حملہ کیسا رہا؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: حالیہ گھنٹوں میں عبرانی میڈیا نے ایران کے طاقتور آپریشن

سعودی عرب نے سویڈن سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب

جنوبی کوریا میں خوفناک دھماکہ/ 35 افراد ہلاک اور زخمی

🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:      جنوبی کوریا میں ہائی وے پر بس اور

دمشق میں بم دھماکہ

🗓️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے دار الحکومت دمشق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے