?️
تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی تحقیقات کی منظوری دی ہے جس کے بعد اسرائیل شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر وحشیانہ بمباری اور ان کے قتل عام کو قانونی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی جانب سے تحقیقات کی قرارداد کی منظوری کو صیہونی وزیر اعظم نے شرمناک قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ غزہ پٹی پر حملہ اور فلسطینی بچوں اور خواتین کا قتل عام قانونی تھا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعے کو ٹوئٹ کرکے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو شرمناک قرار دیا اور دعوی کیا کہ اس سے صرف فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کے لئے حوصلہ ملے گا۔
نیتن یاہو کے ٹوئٹ کیا کہ آج کا شرمناک فیصلہ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل مخالف جنون کی ایک اور مثال ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ ایک بار پھر کونسل میں غیر اخلاقی اکثریت نے ایک دہشت گرد گروہ کو نظر انداز کیا۔
در ایں اثنا اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے اغوا اور ان پر تشدد کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے:عمان کے مفتی
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا
جون
اقوام متحدہ اپنے وعدوں کو نظر انداز کر رہا ہے:یمنی عہدیدار
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ صافر آئل
فروری
امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست
ایران، روس اور چین کا اتحاد امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے ایران، روس اور چین کے درمیان
مارچ
پروگرام میں ایسا کوئی مطالبہ نہیں جس سے پاکستانی انتخابات میں مداخلت ہو، آئی ایم ایف
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے
مارچ
ایران جانے والے پاکستانیوں کے لئے ایک خوشخبری سامنے آگئی
?️ 9 دسمبر 2021چاغی(سچ خبریں) چاغی عوام کیلئے پاک ایران کے ایک نئے راستے راجئے
دسمبر
پاکستان کا قدرتی آفات کی وارننگ دینے والا سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں روانہ کیا جائے گا
?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی
جولائی
عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو انتخابات کا پُرامن انعقاد کیسے ممکن ہوگا؟ الیکشن کمیشن
?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکریٹری داخلہ کو
اکتوبر