?️
جنیوا (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے سالہا سال سے غزہ کا محاصرہ جاری ہے اور اس علاقے پر زمینی اور فضائی حملہ روز کا معمول بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے اقوام متحدہ کے ہیومینیٹری کوآرڈینیٹر لین ہیسٹنگز نے قابض اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر عائد تمام بندشوں کو ختم کریں۔
ہیسٹنگز نے غزہ کی پٹی کے اپنے حالیہ دورے کے بعد ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے 10 مئی کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے کرم ابو سالم کراسنگ کے راستے سامان کا داخلہ ابھی بھی کھانے پینے کی اشیاء تک ہی محدود ہے، طبی سامان اور ایندھن، زرعی سامان اور دیگر بنیادی اشیا کی غزہ کو سپلائی معطل ہے۔
اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے قابض حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اور باہر جانے والے سامان اور لوگوں کی نقل و حمل پر عائد پابندیاں ختم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں سامان کی باقاعدہ اور غیر مشروط ترسیل کے لیے اسرائیل کو سلامتی کونسل کی قرارداد 1860 مجریہ 2009ء پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔
کوآرڈینیٹر نے بیان کیا کہ اقوام متحدہ کا اس وقت اندازہ لگایا گیا ہے کہ ابھی بھی 250،000 افراد کو باقاعدہ صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ میں 6,000 انسانی امداد کے ٹرکوں کے داخلے کو روکا
?️ 21 اکتوبر 2025 سچ خبریں: اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گیروں کی امداد اور
اکتوبر
نائیجر کی عوام کیا چاہتی ہے؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کے خلاف Equas کے
اگست
جرمنی کی یونیورسٹیوں کے 2 ہزار طلبہ نے استعفے کی درخواست دی
?️ 15 جون 2024سچ خبریں:مغربی ممالک کی طاقتور صیہونی لابی اس حکومت کے جرائم کی
جون
ایک بحران زدہ حکومت
?️ 8 مئی 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ نے عالمی یوم القدس کے موقع
مئی
خیبرپختونخوا: ہنگو میں فورسز کا آپریشن، 9 خارجی دہشتگرد ہلاک، ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی
?️ 19 جولائی 2025ہنگو: (سچ خبریں) ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن
جولائی
2023 کی سب سے بااثر شخصیت
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: ایک عرب نیوز ایجنسی نے ایک سروے کر کے 2023
جنوری
سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا
?️ 9 مئی 2025نارنگ منڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون
مئی
پاکستان: افغانستان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات 2021 سے منقطع ہیں
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ نے کوالالمپور میں ایک علاقائی اجلاس میں
جولائی