غزہ پر حملے کے لیے اسرائیل کو امریکہ سے 180 ملین ڈالر کا بڑا اسلحہ پیکج !

غزہ پر حملے کے لیے اسرائیل کو امریکہ سے 180 ملین ڈالر کا بڑا اسلحہ پیکج !

?️

سچ خبریں:3000 سے زائد جنگی ہتھیاروں کی فراہمی، امریکی حمایت جاری، خطے میں تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کو جلد ہی امریکہ سے ایک بڑی اسلحہ کی کھیپ موصول ہونے والی ہے، جس کا مقصد غزہ میں ممکنہ وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کو تقویت دینا ہے۔
الجزیرہ نے اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ کھیپ 3000 سے زائد مختلف اقسام کے فضائی ہتھیاروں پر مشتمل ہے، جسے واشنگٹن سے روانہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ اسلحہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی منظوری سے بھیجا جا رہا ہے، اس کا مقصد اسرائیلی فضائیہ کی تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں ممکنہ بڑی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہو سکے۔
امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے اسلحہ کی فراہمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا:
 امریکہ، اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے پُرعزم ہے اور اسے فوجی امداد فراہم کرنا ہمارے قومی مفاد میں ہے۔
پینٹاگون نے وضاحت کی ہے کہ اس 180 ملین ڈالر مالیت کے اسلحہ پیکج میں وہ انجن بھی شامل ہیں جو ایتان ڈرون سسٹم (Eitan Power Pack) میں استعمال ہوتے ہیں۔
پینٹاگون کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسلحہ فروخت خطے میں بنیادی فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گی۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاہدے کی بنیاد پر امریکہ سے اسرائیل میں کسی فوجی یا سویلین عملے کی تعیناتی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مشہور خبریں۔

الاحساء اور قطیف انتفاضہ نہیں بجھیں گے: عرب مخالف گروپ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  الاحساء اور قطیف انتفاضہ کی 11 ویں سالگرہ کے موقع

مقبوضہ کشمیر میں کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک، 19 لاپتا

?️ 16 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں دریا میں کشتی الٹنے سے 4

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے صیہونی مذہب کے دروازے سے داخل

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:سعودی حکام نے نام نہاد مذہبی سربراہی اجلاس میں اسرائیلی یہودیوں

زیادہ تر امریکی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ٹرمپ حکومت کو سمجھتے ہیں: سروے رپورٹ

?️ 9 اکتوبر 2026سچ خبریں:روئٹرز اور ایپسوس کے نئے سروے کے مطابق، 78 فیصد امریکیوں

ٹرمپ اور تیل کی منڈی میں ٹائم بم

?️ 31 مئی 2026سچ خبریں:ایران جنگ کے بعد عالمی تیل منڈی میں غیر یقینی صورتحال

جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر صیہونیوں کے حملے جاری 

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ رات مشرقی غزہ

ہمیشہ مظلوم کی حمایت کرنے والی عوام

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام اس ملک کے چھوٹے اور بڑے

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کے بعد کوئٹہ ریلوے ڈویژن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

?️ 23 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) پاکستان ریلوے پولیس نے 11 مارچ کو پشاور جانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے