اسرائیل غزہ میں خوراک و دوا کی ترسیل روک رہا ہے:اقوام متحدہ کا انتباہ   

اسرائیل غزہ میں خوراک و دوا کی ترسیل روک رہا ہے:اقوام متحدہ کا انتباہ   

🗓️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے کہا ہے کہ اسرائیل گزشتہ دو ماہ سے غزہ میں خوراک اور دوا کے داخلے کو روک رہا ہے جبکہ قتل عام اور بدبختی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل قریب دو ماہ سے غزہ میں خوراک اور دوا کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور وہاں قتل عام اور بدبختی کا کوئی اختتام نظر نہیں آ رہا۔
گوٹرش نے اپنی تقریر میں کہا ک غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ امداد بنیادی انسانی حق ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
گوٹرش نے خبردار کیا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل کا تصور نابودی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ نہ صرف غیر مسلح شہریوں کا تحفظ کرے، بلکہ امدادی منصوبوں کو قبول کرے اور ان میں سہولت فراہم کرے،ان کے مطابق اسرائیل دو ماہ سے غذائی اجناس اور ادویات کی رسائی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے،مغربی کنارے میں آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیاں اب بھی تشویش ناک حد تک جاری ہیں۔
گوٹرش نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ خاموشی، رضامندی یا عملی اقدام میں سے ایک راستہ چنیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔ اگر دو ریاستی حل کا تصور ختم ہو گیا، تو خطے میں پائیدار امن کا خواب بھی بکھر جائے گا۔

مشہور خبریں۔

بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کےمنافی ہے، آئی ایس پی آر

🗓️ 15 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونیوں کی نقل و حرکت

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کے مقامی ذرائع نے اس ملک کے جزیرہ سقطری میں

غزہ میں جنگ بندی کا اعلان

🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: بالآخر غزہ کی پٹی اور اسرائیلی قبضے میں 467 دن اور

اسحٰق ڈار نےسینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔

🗓️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نامزد

موت کا سامنا: جعفر ایکسپریس واقعے میں بچ جانے والوں کی کہانیاں

🗓️ 13 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) رات کے آخری پہر محمد نعمان کو ایک موقع

غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل

🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو

فخرِ عالم نے حیدر علی کی کامیابی کو بہت بڑی کامیاب قرار دیا

🗓️ 3 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے حیدر

پی آئی اے کو 8 ہزار افراد نے افغانستان سے ملک چھوڑنے کی درخواستیں دی ہیں

🗓️ 30 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے