?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیاں بسانے کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے زمینیں خریدنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب فلسطینیوں کی مزید زمینوں پر قبضہ کرکے یہودی بستیاں بسائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے یہودی قومی فنڈ (جے این ایف) نے منظوری دے دی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کو پھیلانے کے لئے بالخصوص نابلس اور جینن میں زمین خریدی جائیں گی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فنڈ کو عبرانی زبان میں کیرین کییمتھ لیسرایل کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے 22 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے حتمی منظوری دی جائے گی۔
جے این ایف ورلڈ کے چیئرمین ابرام دوو دیوانی چاہتے ہیں کہ بورڈ اس منصوبے کی منظوری دے تاکہ متنازعہ اراضی کی خریداری جو پہلے ہی ہو چکی ہیں، باآسانی منظور کیا جاسکے، اعداد و شمار کے مطابق جے این ایف کے ایک ذیلی ادارہ نے 2017 کے بعد سے مقبوضہ اراضی کی خریداری پر اب تک تقریبا 30 ملین ڈالرز خرچ کیے ہیں۔
مزید برآں ترقی پسند امریکی یہودی تنظیموں کے ایک گروپ نے کہا کہ وہ اس امکان سے شدید پریشان ہے کہ جے این ایف فلسطینیوں کو اپنی پالیسی سے تلف کرنے پر گامزن ہے۔
واضح رہے کہ 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد اس وقت کے اسرائیلی وزیر اعظم لیوی ایشکول نے جے این ایف کو مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کی تحریری ہدایات دیں تھیں۔
جے این ایف جو 1901 میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں کو آباد کرنے کے لئے فلسطین میں زمینیں خریدنے اور تیار کرنے کے لئے قائم کی گئی تھی، اب اسرائیل کی 13 فیصد اراضی کی مالک یہی جی ان ایف بن چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے مستقبل کے لیے سات عرب ممالک کے مذاکرات
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں: 7 عرب ممالک کے سربراہوں کا اجلاس جمعہ کو
فروری
جنرل سلیمانی کا قتل عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے: پاکستانی سیاستداں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:پاکستان میں مسلم لیگ ق کے نائب ترجمان نے قدس فورس
دسمبر
رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت افریقہ کو ملا 370 رنز کا ہدف
?️ 7 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے
فروری
وزیر اعظم کا سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن سے متعلق تحقیقات کا اعلان
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ماضی میں سڑکوں کی تعمیر
ستمبر
افغانستان میں زلزلے سے 200,000 افراد متاثر: ریڈ کراس
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: ریڈ کراس نے افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے ہونے
جون
جنگ بندی کا معاہدہ قبول کر کے حماس نے نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا ہے؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن نے حماس کی طرف سے تجویز
مئی
مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے:شاہ اردن
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
مئی
مرکزی بینک کے گورنر، سیکریٹریز آئی ایم ایف-عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے
اپریل