?️
سچ خبریں:سابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتو میلر نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، اگرچہ یہ اقدامات انفرادی نوعیت کے تھے اور کابینہ کی پالیسی نہیں سمجھے جاتے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے سابق ترجمان مٹیو میلرنے اسرائیل کے خلاف ایک غیرمعمولی اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایسے اقدامات کیے جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہیں تھے، مگر ان کے خلاف کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں صیہونی مظالم پر خاموشی ناقابل قبول:سوئٹزرلینڈ کے سابق سفارتکار
مٹیو میلر، جو جو بائیڈن کی صدارت کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان رہے، نے یہ بیان اسکائی نیوز کے ایک پوڈکاسٹ میں دیا، جسے صہیونی ذرائع ابلاغ اسرائیل ہیوم اور ٹائمز آف اسرائیل نے بھی شائع کیا ہے۔
مٹیو میلر نے گفتگو میں واضح کیا کہ یقیناً اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کیے ہیں، اسرائیلی فوجیوں نے ایسے اقدامات کیے جو بین الاقوامی قانون کے مطابق نہیں، لیکن ان پر مقدمہ نہیں چلایا گیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اکتوبر 2023 کے بعد ہزاروں فلسطینیوں کی ہلاکت اور بھوک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، کیا یہ نسل کشی(Genocide) شمار ہوتی ہے؟ تو میلر نے کہا
میرا خیال نہیں کہ یہ نسل کشی ہے، مگر میں یقین سے کہتا ہوں کہ جنگی جرائم ضرور ہوئے ہیں۔
میلر نے کوشش کی کہ اسرائیلی حکومت اور فوجیوں کے انفرادی اقدامات کے درمیان فرق واضح کریں،ان کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے مخصوص مواقع پر جنگی جرائم کیے، مگر یہ صہیونی کابینہ کی سرکاری پالیسی نہیں تھی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا یہ ان کی ذاتی رائے ہے یا سرکاری مؤقف، تو میلر نے کہا کہ جب آپ عوامی نمائندہ ہوں تو ذاتی رائے نہیں دے سکتے، بلکہ حکومت کے مؤقف کی نمائندگی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:گارڈین: غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے دانستہ ہیں
میلر نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مناسب تعداد میں عدالتی کارروائیاں نہیں ہوئی،ہم نے نہیں دیکھا کہ کافی تعداد میں فوجیوں کو جنگی جرائم کے سلسلے میں عدالت میں پیش کیا گیا ہو۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ پر مقدمہ نہ چلایا گیا تو امریکہ تباہ ہو جائے گا:نیویارک ٹائمز
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی اخبار کے کالم نگار نے کہا کہ سابق امریکی صدر
جولائی
افغان فوج پر طالبان کا حملہ؛9اہلکار ہلاک
?️ 11 فروری 2021افغانستان کے صوبہ نیمروز میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے
فروری
کورونا: اگلے 48 گھنٹوں میں نئی پابندیوں کا اعلان متوقع
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس منعقد
جنوری
بجٹ میں صوبوں کا حصہ
?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اگلے مالی سال میں صوبوں کو وفاق کی جانب سے
جون
غزہ پر صہیونیوں کا بزدلانہ شبخون
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں 13
مئی
’اعظم خان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ؟‘ سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی
?️ 16 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
اپریل
عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
سعودی عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:ملک میں غربت اور بے روزگاری پھیلانے والی سعودی حکام کی
فروری