اسماعیل ہنیہ کی لبنانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقات، فلسطینی قوم کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا

اسماعیل ہنیہ کی لبنانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقات، فلسطینی قوم کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا

?️

بیروت (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فلسطینی قوم کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کے وفد نے لبنان کے صدر مشل عون اور وزیراعظم حسان دیاب سے الگ الگ ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں حماس کی قیادت نے فلسطین کی تازین ترین صورت حال کے بارے میں لبنانی قیادت کو بریفنگ دی۔

اس موقعے پر لبنانی صدر مشل عون نے کہا کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے حوالے سے دیرینہ موقف پرقائم رہنے کےعزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کا کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی حمایت اور فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے غزہ کی پٹی پر حالیہ معرکے کے دوران فلسطینی مزاحمت کی کامیابی پر حماس کی قیادت کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقعے پر حماس کی قیادت نے لبنان کی جانب سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کے دیرینہ موقف پر بیروت کا شکریہ ادا کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ لبنانی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے حوالے سے اختیار کردہ جرات مندانہ موقف قابل تحسین ہے اور حماس اس موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

قبل ازیں اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد نے لبنانی وزیراعظم حسان دیاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

حماس کے وفد اور لبنانی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، غزہ کی تعمیر نو، غرب اردن میں یہودی آبادکاری اور مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

چین کے انتباہات کے باوجود پلوسی کے تائیوان کے دورے کا امکان

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:   نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بارے میں چین

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنگلادیش کے یوم آزادی پر شیخ حسینہ کو مبارکباد

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پچاس سال قبل مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش بننے

جنگ بندی کے باوجود غزہ کے دس لاکھ بچے پانی اور خوراک سے محروم: یونیسف

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: یونیسف کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پٹی میں

نسلہ ٹاور کو رہائشیوں نے خالی کردیا

?️ 1 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاورکو مکینوں نے

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کو ایک ناکارہ ادارہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت بیان جاری کردیا

?️ 30 مارچ 2021شمالی کوریا (سچ خبریں) اقوام متحدہ جو اس وقت ایک ناکارہ اور

دسیوں علوم کے ماہر علامہ دہر ایرانی عالم دین کا انتقال

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:ادب ، ریاضی ، فلکیات اور طب کے ساتھ ساتھ دسیوں

آئی فونز 16 کی قیمتیں جان کر دنگ رہ جائیں گے

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے