?️
سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے امریکی اور مغربی دعووں کے برخلاف کہا ہے کہ روس کی جانب سے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے استعمال کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
کیف پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے امریکہ اور مغرب کی جانب سے تہران سے ماسکو کو بیلسٹک میزائلوں کی مبینہ ترسیل کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ روس نے ان میزائلوں کو یوکرین کے خلاف استعمال کیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے سوال کا جواب دو؛روس کا یوکرین سے خطاب
امریکہ نے 10 ستمبر کو اس دعوے کی تصدیق کی تھی کہ ایران نے ماسکو کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں”، تاہم یوکرین کے صدر اس سے لاعلم ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم نے تہران کو کھلے عام اور نجی طور پر خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات خطرناک طور پر کشیدگی میں اضافہ کریں گے، اور اب روس نے یہ میزائل وصول کر لیے ہیں۔
اس کے باوجود، زلنسکی نے کہا کہ انہیں مغربی ممالک سے ایران کی جانب سے روس کو میزائل فراہم کرنے کی اطلاعات ملی ہیں، لیکن وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ان میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے پاس شمالی کوریا کی جانب سے روس کو اسلحہ اور گولہ بارود بھیجنے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، لیکن صرف اسی صورت میں ایران کے میزائل بھیجے جانے کی تصدیق کی جا سکتی ہے جب اس کے پاس واضح ثبوت ہوں۔
یہ دعوے ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب ایران نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں نفسیاتی جنگ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مغرب اس بہانے سے یوکرین کو اپنی فوجی امداد کو جائز ثابت کرنا چاہتا ہے۔
مزید:ایرانی ڈرونز کب روس پہنچے، ہمیں نہیں معلوم:پینٹاگون
ماسکو نے بھی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور ایران کئی شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراق کے ایلات پر ڈرون حملہ کی تفصیلات
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے
نومبر
یوکرین جنگ میں مغربی مداخلت بڑھ رہی ہے:روس
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جنگ میں
مئی
صیہونی حکومت کا فلسطینی بچوں کے ساتھ ایک نیا ظلم
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کی قانون ساز وزارتی کمیٹی اتوار کو
جون
جرمنی میں 10,000 بیکریاں خطرہ میں
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: برطانوی ہفتہ وار اکانومسٹ نے ایسوسی ایشن آف جرمن
ستمبر
خالد بن سلمان کا سعودی سیاست سے غایب ہونے کا راز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:سعودی سوشل صارفین نےسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور اس
اگست
بن سلمان کا فرانس کا دورہ ان کے قاتل ہونے کو مٹا نہیں سکتا:ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید
جولائی
33 روزہ جنگ میں حزب اللہ نے امریکہ کے شیطانی منصوبے کو کیسے خاک میں ملایا؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونیوں نے جولائی 2006 میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے
جولائی
اسرائیل مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی کا گڑھ ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کے موقع پر
مئی